Latif Usman
محفلین
اِسلام میں ایک مومن کی جان کی حرمت کا اندازہ یہاں سے لگالیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مومن کے قتل کو پوری دنیا کے تباہ ہونے سے بڑا گناہ قرار دیا ہے۔ مگر طالبان دہشتگرد اپنے گھنائونے اور ناپاک مقاصد کے حصول کے لیے عام شہریوں اور پُر اَمن انسانوں کو بے دریغ قتل کرنے والوں کا دین اِسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ مزید برآں، اس حقیقت کو فراموش نہیں کیا جا سکتا کہ طالبان کے سربراہ ملا عمر نے بھی طالبان کو ہدایت کی ہے کہ وہ کارروائیوں کے دور ان اللہ تعالیٰ کے احکامات اور نبی کریم ؐ کی وصیتوں کو مد نظر ر کھتے ہوئے بے گناہ اور معصوم لوگوں کو نشانہ نہ بنائیں، ٗ آپریشن اور دھماکے ایسے مقامات پر نہ کیا کریں جہاں شہریوں کے نقصانات کا امکان ہو۔کیا یہ اس بات کا ثبوت نہیں کہ کالعدم تحریک طالبان ا علانیہ طور پر اسلام کےد شمن ہیں اور معاشرے میں قتل و غارت اور فساد پھیلانے والے خوارج ہیں۔ یہ دہشت اور خونی تاجر کسی بھی اسلامی، اخلاقی اور انسانی اصول کے پابند نہیں۔۔۔۔ آپکی رائے جاننے کے منتظر؟