عبدالقیوم چوہدری
محفلین
یہ چیز۔۔۔۔۔۔ہر پاکستانی ملک میں سویلین بالادستی چاہتا ہے۔ ہر کوئی چاہتا ہے کہ ادارے اپنی حدود میں کام کریں۔ مگر حقیقت میں ایسا تب تک نہیں ہوگا جب تک یہاں اعتماد کی فضا بحال نہیں ہوگی۔ مغرب اسی لئے کامیاب ہے کیونکہ وہاں اداروں کے مابین اعتماد ہوتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ ان کے خفیہ ادارے بھی ایک دوسرے کیساتھ ہمہ وقت رابطے میں رہتے ہیں۔ انکا مقصد اپنے اقتدار کی طوالت نہیں بلکہ عوام کی فلاح ہوتا ہے۔ جب سب اداروں کا مقصد ایک ہے تو باہم اعتماد کی فضا اپنے آپ قائم ہو جاتی ہے۔ جب ادارے ترقی کرتے ہیں تو ملک ترقی کرتا ہے۔ اور جب ملک ترقی کرتا ہے تو عوام خوشحال ہو جاتی ہے۔