بادل کالا، کوئل کالی، اس سے کالی رات ہے

شمشاد خان

محفلین
بادل کالا، کوئل کالی، اس سے کالی رات ہے
اس سے کالی زلف تری جو ساون کی ہمراز ہے

بیلا گورا، جوہی گوری، اس سے گوری چاندنی
اس سے گورا مکھڑا تیرا جس پہ مجھ کو ناز ہے

امبر نیلا، ساگر نیلی، اس سے نیلا نیل کمل
اس سے نیلی آنکھیں تری جن میں گہرا راز ہے

سُر ہے میٹھا، لے ہے میٹھی، اس سے میٹھی رنگینی
اس سے میٹھے ہونٹ ہیں تیرے، اور تری آواز ہے
(نقش لائلپوری)
 
Top