بارشوں کے دنوں میں الیکٹرک بٹن کے ساتھ یہ معاملہ ضرور کریں

جاسمن

لائبریرین
ویسے بجلی کے بورڈ کے ساتھ ایک کیل ٹھونک کے لکڑی کی چھڑی لٹکا دینے کے علاؤہ ایک پرانا ٹوتھ برش بھی لٹکایا جا سکتا ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
اور یہ کیسے اور کتنے دن میں پتہ چلے گا کہ اب کرنٹ نہیں آ رہا؟
کیا ہاتھ لگا کے دیکھنا پڑے گا؟
 
جاسمن

لائبریرین
لکڑی کی چھڑی کے ساتھ کرنٹ چیک کرنے والا (جس کا نام ذہن میں نہیں آ رہا۔) آلہ بھی لٹکانا چاہیے۔
 
علی وقار

محفلین
اور یہ کیسے اور کتنے دن میں پتہ چلے گا کہ اب کرنٹ نہیں آ رہا؟
کیا ہاتھ لگا کے دیکھنا پڑے گا؟
ہر روز سویرے سویرے اوائل وقتوں میں ہاتھ لگا کر احتیاطاً چیک کر لینا مناسب رہے گا، اگر کرنٹ محسوس ہو تو اسٹک کو لگا رہنے دیں۔
 
عثمان

محفلین
گیلی لکڑی اپنے گیلے ہونے کے سبب موثر نہیں۔ اگر بٹن دبانے سے کرنٹ محسوس ہو رہا ہے تو مسئلہ وائرنگ میں ہے اور اس اصل مسئلہ پر توجہ دینا اتنا مشکل کام نہیں۔ اس وقت تک دروازہ کھٹکھٹا لیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
گیلی لکڑی اپنے گیلے ہونے کے سبب موثر نہیں۔ اگر بٹن دبانے سے کرنٹ محسوس ہو رہا ہے تو مسئلہ وائرنگ میں ہے اور اس اصل مسئلہ پر توجہ دینا اتنا مشکل کام نہیں۔ اس وقت تک دروازہ کھٹکھٹا لیں۔
تو پہلے بیل دینے پہ جو کرنٹ لگ چکا ہے، اس کا کیا؟
 
عثمان

محفلین
تو پہلے بیل دینے پہ جو کرنٹ لگ چکا ہے، اس کا کیا؟
لکڑی لٹکانے والوں سے مخاطب ہوں کہ فضول ایڈہاک حل کی بجائے اصل مسئلہ پر توجہ دینا اتنا مشکل نہیں۔
باقی اگر مہمان کو شک ہے تو اسے گیلی لکڑی کی بجائے دروازے پر دستک ہی پر اکتفا کرنا پڑے۔
 
Top