بار بار لاگ ان کرنے کی ضرورت

نبیل

تکنیکی معاون
شمشاد نے کہا:
میں تو خوش ہوا تھا کہ فرزانہ صاحبہ واپس لائن پر آ گئی ہیں لیکن لگتا ہے یا تو ان کا PC ان سے بےوفائی کر رہا ہے یا پھر کوئی بہت ہی ڈاڈا وائرس رقیبِ رُوسیاہ کی طرح ان پر حاوی ہے۔

شمشاد بھائی، یہ بتائیں آپ کو یہ بار بار لاگ کرنے والا مسئلہ ابھی تک تو نہیں پیش آ رہا؟ مجھے تو فرزانہ کی پرابلم کی سمجھ نہیں آ رہی۔ میں نے انہیں مختلف براؤزر حتی کے کوئی دوسرا PC استعمال کرنے تک کا مشورہ دیا ہے۔ دیکھتے ہیں کیا بنتا ہے۔ :cry: :eek:
 
شمشاد

لائبریرین
جی بالکل ہے۔ ہوتا یہ ہے کہ میں جب بھی کوئی خط یا جواب لکھنے لگتا ہوں تو اسم رکن اور پاس ورڈ دیتا ہوں اور جب ‘ارسال کیجیئے‘ کو کلک کرتا ہوں تو پھر سے اسم رکن اور پاس ورڈ مانگتا ہے، پھر دیتا ہوں تو دوبارہ سے سارا ٹیکسٹ لکھنا پڑتا ہے۔ پھر ‘ارسال کیجیئے‘ کلک کرتا ہوں تو پوسٹنگ ہوتی ہے۔ وہ تو میں پہلی دفعہ ‘ارسال کیجیئے‘ کلک کرنے سے پہلے ‘کاپی‘ کر لیتا ہوں اور جب دوبارہ ٹیکسٹ لکھنا پڑتا ہے تو paste کر دیتا ہوں۔

اور جب تک خط پوسٹ ہو کر سامنے نہ آ جائے، میں کسی دوسرے دھاگے پر جا کر پوسٹنگ نہیں کر سکتا۔
 
فریب

محفلین
شمشاد بھائی آپ ایک وقت میں ایک سے زیادہ دھاگوں‌میں لکھتے ہیں کیا؟ اگر ایسا ہو تو یہ پرابلم مجھے ایک دو دفعہ ائی ہے
 
شمشاد

لائبریرین
دھاگے تو ایک وقت میں میں نے کئی ایک کھولے ہوتے ہیں، لیکن جب تک ایک خط کی مکمل پوسٹنگ نہ ہو جائے، میں دوسرے خط کا ٹیکسٹ نہیں لکھتا، مبادا پہلا ٹیکسٹ ضائع ہو جائے۔
 
فریب

محفلین
اصل میں میرے ساتھ مھی ایسا ہوتا ہے جب میں ایک دھاگے میں post کر کے اس کو بند کر دیتا ہوں تو دوسرے دھاگے کی posting کے وقت دوبارہ لاگ ان ہونا پڑتا ہے آپ ایسا کیا کریں جو وینڈو سب سے پہلے کھولی پوتی ہے اس کو کبھی بھی کلوز مت کریں اس سے دوسرے دھاگے کھولتے جائیں نئی ونڈو میں اور ان نئے دھاگوں میں پوسٹ کر کے ان کو بند کر دیں مگر مین کو کلوز مت کریں تو انشاء اللہ یہ مشکل نہیں آئے گی
 
ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
جی بالکل ہے۔ ہوتا یہ ہے کہ میں جب بھی کوئی خط یا جواب لکھنے لگتا ہوں تو اسم رکن اور پاس ورڈ دیتا ہوں اور جب ‘ارسال کیجیئے‘ کو کلک کرتا ہوں تو پھر سے اسم رکن اور پاس ورڈ مانگتا ہے، پھر دیتا ہوں تو دوبارہ سے سارا ٹیکسٹ لکھنا پڑتا ہے۔ پھر ‘ارسال کیجیئے‘ کلک کرتا ہوں تو پوسٹنگ ہوتی ہے۔ وہ تو میں پہلی دفعہ ‘ارسال کیجیئے‘ کلک کرنے سے پہلے ‘کاپی‘ کر لیتا ہوں اور جب دوبارہ ٹیکسٹ لکھنا پڑتا ہے تو paste کر دیتا ہوں۔

اور جب تک خط پوسٹ ہو کر سامنے نہ آ جائے، میں کسی دوسرے دھاگے پر جا کر پوسٹنگ نہیں کر سکتا۔

:shock: یہ نہیں ہو سکتا۔۔۔اتنی مشکل۔۔۔ :eek: :?
ویسے فریب والے مسئلے پر غور کیجئے گا۔ مجھے لگتا ہے کچھ ایسا ہی چکر ہو گا۔ :p
 
شمشاد

لائبریرین
آپ کا مطلب ہے ایک وقت میں ایک ہی دھاگہ کھولوں، تو یہ تو خاصی مشکل ہو جائے گی۔
 
ماوراء

محفلین
lol۔۔۔کھول بے شک 10 لیا کریں۔ لیکن رپلے کرنے والی صرف ایک ہی رکھیں۔ جس پر آپ لاگ ان ہوئے ہوتے ہیں۔کیونکہ باقی ونڈوز میں آپ لاگ ان نہیں ہوتے۔ اور آپ کو بار بار لاگ ان ہونا پڑتا ہے۔ :p
 
شمشاد

لائبریرین
اصل مسئلہ یہ ہے کہ جب جواب لکھتا ہوں، اور وہ بھی لاگ ان ہونے کے بعد اور ارسال کرتا ہوں تو پھر وہی اسم رکن اور پاس ورڈ دینا پڑتا ہے اور پھر سے خط لکھنا پڑتا ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
شمشاد بھائی، ذرا ایک مرتبہ اپنے براؤزر کی cache ڈیلیٹ کرکے دیکھیں کوئی فرق پڑتا ہے یا نہیں؟

انٹرنیٹ ایکسپلورر پر Tool->Internet Options پر جا کر Delete Files کو کلک کریں اور وہاں Delete all offline content کو چیک کرکے Ok کر دیں۔ بتائیں کہ اس سے کوئی فرق پڑتا ہے؟
 
زیک

مسافر
شمشاد: فائلوں کے علاوہ اسی مینو سے cookies بھی ڈیلیٹ کر دیں۔ اس کے بعد اپنا براؤزر بند کریں اور دوبارہ کھولیں۔ پھر بتائیں کہ مسئلہ موجود ہے یا ٹھیک ہو گیا۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ کوئی اتنی بڑی پرابلم نہیں ہے۔ میرا خیال ہے کہ میں اسے آسانی سے ہینڈل کر سکتا ہوں۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ کوئی اتنی بڑی پرابلم نہیں ہے۔ میرا خیال ہے کہ میں اسے آسانی سے ہینڈل کر سکتا ہوں۔
 
Top