بالائی کے سیخ کباب

ماوراء

محفلین



بالائی کے سیخ کباب۔

خشک قیمہ (چربی، چکنائی اور پانی بالکل نہ ہو) >>> ایک کلو۔
گھی یا مکھن >>> چار سے پانچ کھانے کے چمچ
بالائی >>> آدھا کپ
کچا پپیتا یا بیکنگ پاؤڈر >>> تھوڑا سا۔
پسا ہوا گرم مصالحہ >>> ڈیڑھ چائے کا چمچ
ادرک >>> ایک کھانے کا چمچ
پیاز >>> دو عدد درمیانے سائز کے
ہری مرچیں >>> چار سے پانچ عدد
ہرا دھنیا >>> حسبِ منشاء
پودینہ >>> حسبِ منشاء
نمک اور سرخ مرچ >>> حسبِ ضرورت
زیرہ >>> تقریباً ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پسا ہوا >>> ایک چائے کی چمچ

ترکیب : مکھن اور کریم کو چھوڑ کر سارے اجزاء قیمے میں مکس کر لیں۔ اور قیمہ گرائنڈ کر لیں کہ باریک ہو جائے۔ آخر میں مکھن اور کریم بھی شامل کر لیں۔ چاہیں تو آخر میں ہی باریک کٹا ہوا دھنیا، پودینہ اور ہری مرچیں ڈال دیں۔ اچھی طرح قیمے کو مکس کر کے کچھ دیر کے لیے رکھ دیں۔ کباب بنانے سے پہلے ایک بار پھر قیمے کو مکس کریں۔ اور سیخوں پر کباب بنا کر کوئلوں پر گرل کر لیں۔
ٹماٹر، ادرک اور پیاز کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

چونکہ میرے پاس گرل کرنے کا وقت نہیں تھا۔ اس لیے فرائی ہی کرنا پڑے۔آپ سب کوئلوں پر ہی گرل کریں۔



dsc00762ww4.jpg

 

سارا

محفلین
ماشا اللہ لگ تو بہت اچھے رہے ہیں یہ بھی بتاؤ نا کہ ذائقہ کیسا تھا۔۔ویسے اگر فرائی کر کے آخر میں کوئلے کا دھواں دے دیا جائے تو ذائقہ ایسا آئے گا جیسے گرل ہی کیے گئے ہیں۔۔
 

ماوراء

محفلین
ذائقہ بھی بہت اچھا تھا سارا۔ مجھے خود بھی پسند ہیں اور باقی نے بھی تعریف ہی کی تھی۔ ہاں، اگر دھواں دے دیا جائے تو تب بھی ٹھیک ہے۔ اندر دہکتا ہوا کوئلہ رکھ کر ڈھکن بند کر دیں۔ اور کوئلے کے اوپر تھوڑا سا آئل گرانا ہے۔ لیکن اصل مزہ کوئلوں پر گرل کرنے کا ہی ہے۔
 
Top