بالاکوٹ پن بجلی منصوبہ

الف نظامی

لائبریرین
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے درمیان بالاکوٹ پن بجلی منصوبہ کے لیے 30 کروڑ ڈالر کے قرض کا معاہدہ طے پاگیا۔

وزارت اقتصادی امور نے اپنے اعلامیے میں بتایا ہے کہ اے ڈی بی بالاکوٹ میں پن بجلی کے منصوبہ کے لیے 300 ملین امریکی ڈالر فراہم کرے گا۔ اس حوالے سے اقتصادی امور کے وفاقی وزیر عمر ایوب خان اور خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی محمود خان نے معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں شركت کی۔

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ پن بجلی گھر کا یہ منصوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں دریائے کنہار پر تعمیر کیا جائے گا جس کی بجلی پیدا کرنے کی استعداد 300 میگا واٹ ہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ نہ صرف ملک کی پن بجلی کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا بلکہ ماحول دوست اور سستی توانائی کے حصول میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی محمود خان نے کہا ہے کہ بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ تعمیر کے دوران 1200 سے زیادہ افراد کو ملازمت فراہم کرے گا۔ وزیراعلی نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے تحت صاف اور قابل تجدید توانائی کے پختہ عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
09 جولائی ، 2024
چینی انجینئرزکے تعاون سے خیبرپختونخواکے ضلع مانسہرہ میںصوبے کے سب سے بڑے پن بجلی منصوبے بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، 300میگاواٹ پرتیزی سے تعمیراتی کام جاری ہے۔

بالاکوٹ پن بجلی منصوبہ ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے جو آئندہ 7سالوں کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشیاء انفراسٹرکچرانوسٹمنٹ بینک کے مالی تعاون سے مکمل کیاجائے گا۔ منصوبے کی تکمیل سے صوبے کو سالانہ 15ارب روپے کی آمدن ہوگی اورتقریباً1400افرادکوروزگارملے گا۔ان خیالات کا اظہارسیکرٹری توانائی وبرقیات نثاراحمدخان نے منصوبے پر کام کرنے والی چینی تعمیراتی کمپنی Gazoba China اورترک کنسلٹنٹ کمپنیکی ٹیم کے ارکان سے بالاکوٹ سائیٹ پرہنگامی دورہ کرتے ہوئے کام کی رفتارکاجائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس میں کیا۔
 
Top