اس خبر کو پڑھنے کے دوران میں اپنے بال نوچتا رہا کہ بھلا بالوں کو براہِ راست بغیر کسی کیمیائی عمل سے گزارے اس نوجوان نے کیسے استعمال کیا ہوگا۔ کیونکہ میں نے پڑھ رکھا ہے کہ اس طرح کے کاموں کے لیے نیم موصل مادے کی ایک n-type تہہ لی جاتی ہے اور ایک p-type۔ تب کام بنتا ہے۔ اور تصویروں میں دکھائے گئے تاریک کمرے میں صرف ایک چھوٹی سی ٹیوب لائٹ کی روشنی سے 9 وولٹ کا پوٹینشل کا فرق کیسے پیدا ہو گیا۔
پھر خبر پر ہونے والے تبصروں کے ذریعے میں اس مضمون تک پہنچا۔
Nepal Human Hair Solar Panel Hoax
http://sites.google.com/site/edwardcraighyatt/hairsolarpanelnepal
تب مجھے معلوم ہوا کہ یہ محض ایک افواہ اور غلط دعویٰ ہے۔ آپ سب بھی تفصیلات سے آگاہی کے لیے یہ مضمون پڑھ لیں۔ اور اگر سائنس میں دلچسپی نہ ہو تو کم از کم Epilogue والا حصہ ہی پڑھ لیں۔