بالی وڈ اسٹارز کی ایجوکیشن

ساجد

محفلین
aamir-khan.jpg
بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اداکاری کے شعبے میں اپنے آپ منوانے میں کامیاب ہوچکے ہیں مگر ان کی تعلیمی قابلیت محض 12 ویں کلاس تک ہی محدود ہے۔
1336367566.jpg
سابق ملکہ حسن ایشوریہ رائے بچن دنیا کی سب سے خوبصورت حسینہ بننے میں تو کامیاب رہیں مگر زولوجی میں ڈگری لینے میں ناکام رہی اور انہیں کالج چھوڑنا پڑا، اس کے بعد زراعت میں ڈگری حاصل کرنے کی کوشش بھی کی مگر مس ورلڈ مقابلے میں شرکت کی وجہ سے کامیاب نہیں ہوسکیں۔
shah_rukh_khan_a_p.jpg
بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان دہلی کے سینٹ کولمبیا اسکول میں تو پڑھتے رہے اور پھر دہلی یونیورسٹی سے معاشیات میں گریجویشن بھی کرلی مگر جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ماس کمیونکیشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے کا خواب ٹیلیویژن میں موقع ملنے کے بعد ادھورا ہی رہ گیا۔
karishma-kapoor-48w.jpg
کپور خاندان سے تعلق رکھنے والی کرشمہ اپنی اداﺅں سے شائقین پر تو جادو کرنے میں کامیاب رہیں مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ تعلیمی میدان میں وہ صرف پرائمری تک ہی پڑھ سکیں اور پھر بالی وڈ کے میدان میں کود پڑی۔
ranbir-kapoor_18.jpg
کرشمہ کے کزن رنبیر کپور بھی اسکول سے نکلنے کے بعد کالج کا منہ دیکھنے کی بجائے نیویارک میں اداکاری کی تعلیم حاصل کرنے چلے گئے اور واپس آکر فلموں میں مصروف ہوگئے۔
sonakshi_sinha_20120826_1313845630.jpg
سوناکشی سنہا اس حوالے سے قابل ذکر ہیں کہ انھوں نے بالی وڈ میں داخلے سے قبل ممبئی سے فیشن ڈیزائننگ میں ڈگری حاصل کرلی تھی۔
ayushman-khurana-latest-still-21.jpg
نوجوان باصلاحیت فنکار ایوشمان کھرانہ پنجاب یونیورسٹی سے ماس کمیونیکشن میں ماسٹرز کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
vidya-balan1.jpg
اسی طرح او لالا گرل ودیا بالن بھی ممبئی یونیورسٹی سے ماسٹرز ڈگری حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
 
Top