فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی جانب سے چارسدہ حملے کی مذمت
اسلام آباد (۲۰جنوری ِ ۲۰۱۶ء)__ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے باچہ خان یونیورسٹی چارسدہ میں دہشتگردی کے گھناؤنے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کی جانب سے انسانی جانوں کی بے توقیری قطعاً نا قابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر خاص طور پر قابل مذمت ہے کہ دہشتگردوں کی جانب سے ایسے تعلیمی ادارے کو نشانہ بنایا گیا جہاں طلبا ء اور اساتذہ اپنے اور پاکستانی قوم کے بہتر مستقبل کے لیے کام کر رہے تھے۔ یہ حملہ سب کے لیے احترام کی بنیاد پرقائم ایک محفوظ، مستحکم اور ترقی یافتہ ملک کے پاکستانی عوام کے خواب کے مکمل طور پر بر عکس ہے۔ د کھ کے ان لمحات میں ہم متاثرین اور ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔
سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ امریکہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے اور دہشتگردی کے خلاف ان کی کوششوں میں ان کی مدد کےاپنے عزم پر قائم ہے اور ان حملوں کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu
http://www.facebook.com/USDOTUrdu