حسان خان
لائبریرین
عاکف آغا ۳ مئی ۱۹۴۶ کو باکو، سوویت آذربائجان میں پیدا ہوئے تھے۔ اُنہوں نے مرزا فتح علی آخوندزادہ کے نام پر قائم آذربائجان ادارۂ السنہ میں علمِ لسانیات کے شعبے میں علم کی تحصیل کی۔ اُنہوں نے اپنے جوانی کے سالوں میں 'باکو' روزنامے میں مخبرِ عکاس کے طور پر کام کیا۔ بعدازاں انہوں نے 'باکو' روزنامے کے 'تمدن و فن' شعبے کے مدیر کے طور پر کام جاری رکھا۔ انہی سالوں میں اُنہوں نے باکو شہر، تاریخِ آذربائجان، معماری یادگاروں، معروف خادمانِ تمدن، پوری دنیا کے بااستعداد مصنفین اور مغنیوں کے بارے میں مقالے لکھے۔ ۱۹۷۶ میں وہ سوویت خبری ایجنسی اے پی این کے آذربائجانی حصے کے سربراہ کے طور پر متعین ہوئے۔ اس کے بعد عاکف آغا نے ادارۂ مسلمانانِ قفقاز کے اطلاعات کے شعبے کی سربراہی کی۔ انہوں نے بیرونی ممالک میں کئی بار نمائش منعقد کیں۔ ماسکو اور پورے روس کے آرتھوڈکس روحانی پیشوا الیکسی دوئم نے اُنہیں 'دانیلا ماسکووسکی' اعزاز سے بھی نوازا۔ ۲۰۰۳ میں انہیں انجمنِ عکاسانِ آذربائجان نے سال کے بہترین عکاس کے اعزاز سے نوازا۔ عاکف آغا ۳۰ مارچ ۲۰۰۸ کو طویل علالت کے بعد باکو میں وفات پا گئے۔
روحَش شاد!
جاری ہے۔۔۔۔
روحَش شاد!
جاری ہے۔۔۔۔
آخری تدوین: