حسان خان
لائبریرین
جمہوریۂ آذربائجان میں اگلے مہینے اکتوبر کی نویں تاریخ کو صدارتی انتخابات منعقد ہوں گے جس سلسلے میں آج کل ریاست میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ ویسے تو اس بار دس مختلف امیدوار صدارتی دوڑ میں حصہ لیں گے، لیکن ملی شوریٰ جماعت کی جانب سے نامزد کردہ جمیل حسنلی ہی ایک ایسے امیدوار ہیں جو پچھلے دس سالوں سے ملک پر نیم آمرانہ حکومت کرنے والے صدر الہام علیایف سے جم کر مقابلہ کرنے کی حیثیت میں ہیں۔ کل دارالحکومت باکو میں جمیل حسنلی نے اپنے حامیوں کے ساتھ ایک ریلی منعقد کی تھی جس میں حکومت مخالف قوتوں نے حصہ لیا اور الہام علیایف کی حکومت سے بیزاری اور جمیل حسنلی کی حمایت کا مظاہرہ کیا۔ یہ چند تصاویر اُسی ریلی کی ہیں۔
"آج ملی شوریٰ کا اجتماع ہے۔"
آرمینیا سے جنگ میں فوت ہونے والے فوجیوں کی تصاویر والدین کے ہاتھوں میں۔۔۔
"جمیل آ گیا! الہام تم جاؤ۔"
سیاسی قیدیوں کی تصاویر۔۔
جاری ہے۔۔۔۔
http://www.azadliq.org/media/photogallery/25114146.html
"آج ملی شوریٰ کا اجتماع ہے۔"
آرمینیا سے جنگ میں فوت ہونے والے فوجیوں کی تصاویر والدین کے ہاتھوں میں۔۔۔
"جمیل آ گیا! الہام تم جاؤ۔"
سیاسی قیدیوں کی تصاویر۔۔
جاری ہے۔۔۔۔
http://www.azadliq.org/media/photogallery/25114146.html