تعارف با ادب با ملاحٖظہ ھوشیار

عمرو عیار

محفلین
آداب،
میں اس دیس سے تعلق رکهتا تھا وہاں سکونت بے نقاب تھی اک دن والدہ ماجدہ نے آلو لانے کی فرمائش ظاہر کی اور میں خوش شکل اعلیٰ صفات ترو تازہ آ لو کی تلاش میں چل نکلا.
آلو کی عدم دستیابی تو غالب آئی لیکن اک موصوفہ سے ہم کنار ہو چلے جو مواصفات میں ہو بہو آلو سے مشابہت رکھتی تھی.
چنانچہ ہم نے آلو کو بیگم آلو بنا دیا اور کبھی کبھی مسز پٹاٹو بهی کہنے کا حق حاصل کرلیا لیکن سکونت نے گوشہ نشینی اختیار کر لی.
یہاں ہمارے موجود ہونے کا اعلان آپ کی کشیدہ کاری اور رفو انداز سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ جملہ بہ جملہ سے مفید و مرید هونا هے.
بشکریہ
عمرو عیار
 

محمداحمد

لائبریرین
خوش آمدید محترم ۔۔۔۔!

گو کہ آپ کے تعارف میں بے شمار عقدے حل طلب ہیں لیکن بقول کسے" وقت سب سے بڑا مرہم ہے" سو زخم بھرنے تک میرا مطلب ہے کہ عقدوں کی از خود کشائش تک صرف خوش آمدید پر ہی گزارا چلاتے ہیں۔

یوزر نیم خوب ہے آپ کا۔ :)
 

عمرو عیار

محفلین
یوزر نیم خوب ہے آپ کا۔ :)[/quote]
شکریہ جناب احمد صاحب
غالباً آپکو اشرف کا اعزاز بھی ہے همارا میزبانی سے خوش آمدید کہنےکہا:)
 

عمرو عیار

محفلین

عمرو عیار

محفلین
[qu صاحبote="محمداحمد, post: 1548385, member: 740"]زنبیل سے تو ہم بھی آگاہ ہیں۔ یہ سلیمانی چادر کی خصوصیات سے تو ذرا متعارف کروائیں۔ :)[/quote]
احمد صاحب چلئے آپ کو ہم اور اپنا تعارف کروا دیں.
سلیمانی چادر کی خاصیت یہ ہے کہ اسے اوڑ کر بندہ بشر غائب هو جا تا هے لگتا هے ہمیں یہاں اس کی ضرورت وقتاً فوقتاً پیش آئے گی:biggrin:
 

آصف اثر

معطل
[qu صاحبote="محمداحمد, post: 1548385, member: 740"]زنبیل سے تو ہم بھی آگاہ ہیں۔ یہ سلیمانی چادر کی خصوصیات سے تو ذرا متعارف کروائیں۔ :)
احمد صاحب چلئے آپ کو ہم اور اپنا تعارف کروا دیں.
سلیمانی چادر کی خاصیت یہ ہے کہ اسے اوڑ کر بندہ بشر غائب هو جا تا هے لگتا هے ہمیں یہاں اس کی ضرورت وقتاً فوقتاً پیش آئے گی:biggrin:[/quote]
پھر تو شاید یہ یہاں کی معمول والی سلیمانی چادر ہے۔ ابھی بھی کئی محفلین اسے اوڑھے "غائب" ہیں۔۔۔۔ ان کے عاشق ان کے لیے نیے دھاگے کھول کھول کر برسرِعام اعلانات کروارہے ہیں کہ بھئی اگر کوئی ہیں تو چادر اُتار دے اور سب کو اپنے کلام و بیان کی چاشنی سے مشرف کروادیں مگر وہ چادر اور ٹائٹ کرکے ہنستے ہیں کہ بھئی ہم تو ’’اُوں آں‘‘ بھی نہیں کرنے والے۔
 

عمرو عیار

محفلین
احمد صاحب چلئے آپ کو ہم اور اپنا تعارف کروا دیں.
سلیمانی چادر کی خاصیت یہ ہے کہ اسے اوڑ کر بندہ بشر غائب هو جا تا هے لگتا هے ہمیں یہاں اس کی ضرورت وقتاً فوقتاً پیش آئے گی:biggrin:
پھر تو شاید یہ یہاں کی معمول والی سلیمانی چادر ہے۔ ابھی بھی کئی محفلین اسے اوڑھے "غائب" ہیں۔۔۔ ۔ ان کے عاشق ان کے لیے نیے دھاگے کھول کھول کر برسرِعام اعلانات کروارہے ہیں کہ بھئی اگر کوئی ہیں تو چادر اُتار دے اور سب کو اپنے کلام و بیان کی چاشنی سے مشرف کروادیں مگر وہ چادر اور ٹائٹ کرکے ہنستے ہیں کہ بھئی ہم تو ’’اُوں آں‘‘ بھی نہیں کرنے والے۔[/quote]
ہاہاہا
کیا زمانہ ہیں دیکھو عیار ہیں سبھی یہاں
فقط تو نہیں عمرو مثل شاطر محفل رہا اب
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
محترم عمروعیار بھائی محفل اردو میں دلی خوش آمدید
محفل اردو کی یہ خصوصیت ہے کہ " عیار " بہت جلد " سلیمانی چادر "اوڑھنے پر مجبور ہوجاتے ہیں ۔
تجسس یہی کہ جانے کیا کچھ بھر رکھا ہے عمروعیار نے اپنی زنبیل میں ۔۔۔۔۔۔
 
Top