بتاؤ کیوں ہے یہ چپ اتنی گہری- برائے اصلاح

صابرہ امین

لائبریرین
معزز استادِ محترم الف عین ،
محمد خلیل الرحمٰن ، سید عاطف علی
@محمّد احسن سمیع :راحل:بھائ

آداب
آپ سے اصلاح و راہنمائ کی درخواست ہے ۔ ۔


بتاؤ کیوں ہے یہ چپ اتنی گہری
ہوا ہے وار جس کا اتنا کاری

جلا ڈالا ہے اس نے فصلِ دل کو
تعلق کی نہیں اب پاسداری

ہمارے بیچ اب کیوں آ گئ ہے
کڑاکے کی عجب سی سرد مہری

کہانی اب نہیں ہے بیچ کوئ
جلا ڈالی ہےوہ ساری کی ساری

تو پھر خاموش کیوں ہیں اس قدر ہم
نہیں ہے درمیاں جب رشتہ داری

کہ دل میں ان مٹا کچھ رہ گیا ہے
کہیں ہے بات اب بھی کچھ ادھوری

یہ رسی جل نہیں پائ ہے شائد
دبی ہے راکھ کے اندر چنگاری

تمھاری وہ ہنسی آخر کہاں ہے
کبھی طوفان پر بھی جو تھی بھاری

کہ اب بھی سب ہی ویسا ہے کہیں پر
نہیں ہے درمیاں اب کوئ دوری

چلو اب چھوڑ بھی دو یہ لڑائ
محبت کی کریں بس آبیاری
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
جب با قاعدہ بند والی پابند نظم کہہ رہی ہو تو قوافی کا خیال بھی غزل کی ہی طرح رکھنا پڑے گا۔ قوافی بدل دو، کچھ بندوں میں دوری، مجبوری، نوری قوافی اور کچھ بندوں میں بھاری چنگاری، ہماری تمہاری وغیرہ کر دو، پھر دیکھتا ہوں دوسری اغلاط اگر کچھ ہوں تو
 

صابرہ امین

لائبریرین
جب با قاعدہ بند والی پابند نظم کہہ رہی ہو تو قوافی کا خیال بھی غزل کی ہی طرح رکھنا پڑے گا۔ قوافی بدل دو، کچھ بندوں میں دوری، مجبوری، نوری قوافی اور کچھ بندوں میں بھاری چنگاری، ہماری تمہاری وغیرہ کر دو، پھر دیکھتا ہوں دوسری اغلاط اگر کچھ ہوں تو
آداب
نہیں نہیں یہ تو عام سی غزل ہے استادِ محترم ۔ ۔ ۔ لمبی ہو گئ تھی تو اس کو چار چار کر کے اسپیس بچانے کی کوشش تھی بس ۔ ۔ ۔ مگر اس طرح غلطی سے سمجھ آیا کہ یہ "با قاعدہ بند والی پابند نظم" کہلانے لگے گی ۔ ۔ میں تدوین کرتی ہوں اور اس چیز کا مطالعہ بھی کرتی ہوں ۔ ۔
شکریہ
 

صابرہ امین

لائبریرین
آداب
دیکھیئے اب کچھ بہتری آئ ہے ۔ ۔


بتاؤ کیوں ہے یہ چپ اتنی گہری
مجھے تم کیوں نہیں دیتے سنائ

ہمارے بیچ اب کیوں آ گئ ہے
کڑاکے کی عجب سی سرد مہری

جلا ڈالا ہے جس نے فصلِ دل کو
یہ بجلی کس نے تھی ہم پر گرائ

مٹا ڈالے ہیں سارے حرف تم نے
نہیں ہے بیچ اب کوئ کہانی

تو پھر خاموش کیوں ہیں اس قدر ہم
نہیں ہے درمیاں جب بات کوئ

کہ دل میں ان مٹا کچھ رہ گیا ہے
کہیں ہے بات اب بھی کچھ ادھوری

تمھاری وہ ہنسی آخر کہاں ہے
کبھی بھاری تھی جو طوفان پر بھی

یہ رسی جل نہیں پائ ہے شائد
دبی ہے راکھ میں کوئ چنگاری

وہیں موجود ساری قربتیں ہیں
یہی کہتے ہیں سب، اور میرا دل بھی

کہ اب بھی سب ہی ویسا ہے کہیں پر
نہیں ہے درمیاں اب کوئ دوری

لڑائ چھوڑ بھی دو، طے ہوا اب
محبت مر نہیں سکتی ہماری
 

الف عین

لائبریرین
اب درست ہیں قوافی۔ بس دو اشعار میں ہی بڑی غلطیاں ہیں
کڑاکے کی سردی تو ہوتی ہے لیکن سرد مہری؟ احباب کا کیا خیال ہے، قبول کیا جا سکتا ہے؟
دبی ہے راکھ میں کوئ چنگاری
چنگاری میں ن معلنہ ہے، اندھیرا کو جس طرح اندھیرا باندھا جاتا ہے، چنگاری کو چگاری نہیں
 

صابرہ امین

لائبریرین
اب درست ہیں قوافی۔ بس دو اشعار میں ہی بڑی غلطیاں ہیں
کڑاکے کی سردی تو ہوتی ہے لیکن سرد مہری؟ احباب کا کیا خیال ہے، قبول کیا جا سکتا ہے؟
دبی ہے راکھ میں کوئ چنگاری
چنگاری میں ن معلنہ ہے، اندھیرا کو جس طرح اندھیرا باندھا جاتا ہے، چنگاری کو چگاری نہیں
آداب
بہت دن سوچ و بچار کے بعد کچھ یہ متبادل سامنے آئے ہیں ۔ ۔ امید ہے کہ اب بہتری ہو گی ۔ ۔ شکریہ


ہمارے بیچ اب کیوں آ گئ ہے
یہ ظالم سی ، عجب سی سرد مہری

ہمارے بیچ اب کیوں آ گئ ہے
انا کے ساتھ اب یہ سرد مہری

یہ رسی جل نہیں پائ ہے شائد
کہ جیسے رہ گئ ہو ان جلی سی
 

صابرہ امین

لائبریرین

صابرہ امین

لائبریرین
آداب

آپ کی اصلاح اور رہنمائ نے اس غزل کو جو خوبصورت شکل دی ہے میں تہہ دل سے اس کے لیئے شکرگذار ہوں۔ آپ سب سے نظرِ ثانی کی گذارش ہے ۔ ۔۔ ۔ جزاک اللہ


بتاؤ کیوں ہے یہ چپ اتنی گہری
مجھے تم کیوں نہیں دیتے سنائ

جلا ڈالا ہے جس نے فصلِ دل کو
یہ بجلی کس نے تھی ہم پر گرائ

انا کچھ کم تھی کیا، جو آ گئی ہے
ہمارے بیچ اب یہ سرد مہری

مٹا ڈالے ہیں سارے حرف تم نے
نہیں ہے بیچ اب کوئ کہانی

تو پھر خاموش کیوں ہیں اس قدر ہم
نہیں ہے درمیاں جب بات کوئ

کہ دل میں ان مٹا کچھ رہ گیا ہے
کہیں ہے بات اب بھی کچھ ادھوری

تمھاری وہ ہنسی آخر کہاں ہے
کبھی بھاری تھی جو طوفان پر بھی

یہ رسی جل نہیں پائ ہے شائد
کہ جیسے رہ گئ ہو ان جلی سی

وہیں موجود ساری قربتیں ہیں
یہی کہتے ہیں سب، اور میرا دل بھی

کہ اب بھی سب ہی ویسا ہے کہیں پر
نہیں ہے درمیاں اب کوئ دوری

لڑائ چھوڑ بھی دو، طے ہوا اب
محبت مر نہیں سکتی ہماری
 

عاطف ملک

محفلین
بہت اچھے۔داد قبول کیجیے۔
تمھاری وہ ہنسی آخر کہاں ہے
کبھی بھاری تھی جو طوفان پر بھی
یہ پڑھنے کے بعد ہنسی کا قدرے خوفناک تصور ذہن میں آیا۔(n)
اساتذہ سے رہنمائی درکار ہے کہ ہنسی کو طوفان سے تشبیہ دینا کچھ عجیب نہیں لگتا؟:unsure:
 
یہ رسی جل نہیں پائ ہے شائد
کہ جیسے رہ گئ ہو ان جلی سی
گوکہ ان جلی کہنا تکنیکی اعتبار سے درست ہے، مگر بھی پھر یہ شعر پڑھ کر بالی وڈ کی مشہور فلم کا خیال آگیا :)

غزل اچھی ہوگئی ہے ماشاءاللہ ۔۔۔ ہاں، عاطف بھائی نے جو نکتہ اٹھایا ہے، اس کی تفصیل جاننے میں مجھے بھی دلچسپی ہے۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
بہت اچھے۔داد قبول کیجیے۔

یہ پڑھنے کے بعد ہنسی کا قدرے خوفناک تصور ذہن میں آیا۔(n)
اساتذہ سے رہنمائی درکار ہے کہ ہنسی کو طوفان سے تشبیہ دینا کچھ عجیب نہیں لگتا؟:unsure:
عاطف بھائ
آداب
آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے اچھا نکتہ اٹھایا ۔ ۔ آپ کی عمدہ شاعری سے وقتَا فوقتاَ لطف اندوز ہونے کے ساتھ سیکھنے کا بھی موقع ملتا ہے۔ بہترین اساتذہ کے ساتھ بہترین نقاد بھی لکھاری کو اونچا اڑنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
ویسے تو اساتذہِ کرام ہی رہنمائی کریں گے مگر اپنے طور پر بتانا چاہوں گی کہ اس کا استعمال شدت کے معنوں میں کیا تاکہ اندازہ ہو کہ اب بہت خاموشی ہے جو سب ہی محسوس کر رہے ہیں ۔ ۔ اسی طرح ہم نے "کڑاکے کی سردمہری" بھی لکھا تھا تاکہ سردمہری کی شدت بھی زیادہ محسوس ہو۔(جیسے کوئٹہ، مری وغیرہ میں ہڈیوں میں اترنے والی کڑاکے کی سردی پڑتی ہے) مگر پذیرائی نہ ہونے پر تبدیل کر دیا ۔ ۔ تو اس کو بھی بدلنے میں کوئ مسئلہ نہیں کہ ابھی تو سیکھ رہے ہیں ۔ ۔ ہمارے ذہن میں جو آئے گا وہ آپ سب کی رہنمائی سے انشااللہ بہترین بن جائے گا۔۔۔:)
 

سیما علی

لائبریرین
محبت مر نہیں سکتی ہماری
استادِ محترم کی ایک ایک سطر غور سے پڑھتی ہوں تو سمجھ میں آتا ہے کچھ بہت خوب ؀
محبت مر نہیں سکتی ہماری
پر یہ بات بہت خوب صورت ہے کیونکہ دل سے نکلی ہوئی بات ہے ۔ جیتی رہیے ۔ڈھیر ساری دعائیں۔۔۔۔۔۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
محبت مر نہیں سکتی ہماری
استادِ محترم کی ایک ایک سطر غور سے پڑھتی ہوں تو سمجھ میں آتا ہے کچھ بہت خوب ؀
محبت مر نہیں سکتی ہماری
پر یہ بات بہت خوب صورت ہے کیونکہ دل سے نکلی ہوئی بات ہے ۔ جیتی رہیے ۔ڈھیر ساری دعائیں۔۔۔۔۔۔

آپ کا بے حد شکریہ ۔ ۔ :)
واقعی یہ سب ہم جیسوں سے لکھوانا کمال کی بات ہے ۔ ۔ اللہ جزائے خیر دے ۔ ۔ ہمیشہ اپنی امان میں رکھے۔ ۔ آمین
 
Top