بجلی کے نرخوں میں ایک روپے ایک پیسے فی یونٹ کمی

الف نظامی

لائبریرین
نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے ایک پیسے فی یونٹ کمی کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں کمی ایک روپیہ ایک پیسہ فی یونٹ کمی کردی ہے، قیمت میں کمی مارچ کے مہینے کے لئے کی گئی ہے اور اس کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک کے علاوہ ملک کی تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر ہو گا۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق جون کے مہینے میں ہوگا۔
 

شمشاد

لائبریرین
بڑا تیر مارا ہے جو ایک روپیہ کم کر دیا ہے۔
ڈالر108 سے 96 پر آ گیا ہے اور بجلی صرف ایک روپیہ سستی کی ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
بڑا تیر مارا ہے جو ایک روپیہ کم کر دیا ہے۔
ڈالر108 سے 96 پر آ گیا ہے اور بجلی صرف ایک روپیہ سستی کی ہے۔
پاکستان میں انرجی مکس کا زیادہ حصہ تھرمل یعنی آئل سے بجلی بنانے کا ہے۔ اور تیل سے مہنگی بجلی بنا کر عوام کو قدرے کم نرخ پر فراہم کرنے سے رواں مالی سال اب تک حکومت 190 ارب روپے کی سبسڈی برداشت کرچکی ہے ،یعنی خود مہنگی بجلی بنا کر عوام کو سستے نرخوں پر دے رہی ہے۔ جب تک پن بجلی اور متبادل توانائی کے ذرائع کا فروغ نہیں ہوتا ، بجلی مہنگی ہی رہے گی۔ اور اب خبر ہے کہ آئی ایم ایف کے ایما پر بجلی کی سبسڈی بھی ختم کی جا رہی ہے۔
ہمیں چاہیے کہ تیل سے بجلی بنانے والے آئی پی پیز سے جان چھڑا لیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
"ہمیں" سے مراد یقیناّ حکومت ہوگی، عوام تو جان چھڑانے سے رہے
ایک آئیڈیل حکومت میں ایسا ہی ہونا چاہیے لیکن پاکستان میں عوام کو ووٹ ڈالنے سے ایک قدم آگے بڑھ کر حکومت کو راست عملی پر مجبور کرنے کے فنون کو سیکھنا بہت ضروری ہے۔ اور انہیں اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ تبدیلی کی قوتوں میں سے ایک قوت عوام بھی ہے۔
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
ایک آئیڈیل حکومت میں ایسا ہی ہونا چاہیے لیکن پاکستان میں عوام کو ووٹ ڈالنے سے ایک قدم آگے بڑھ کر حکومت کو راست عملی پر مجبور کرنے کے فنون کو سیکھنا بہت ضروری ہے۔ اور انہیں اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ تبدیلی کی قوتوں میں سے ایک قوت عوام بھی ہے۔
قابلِ غور۔ میرے خیال میں تبدیلی کی واحد قوت عوام ہی ہونی چاہئے :)
 

باباجی

محفلین
یہاں پر بہت سی کرایہ پہ بجلی دینے والی کمپنیز ایسی بھی ہیں جو بجلی نہیں دے رہیں لیکن کرایہ وصول رہی ہیں ۔ اس وجہ سے بھی بجلی مہنگی ہو رہی ہے ۔
اور یہ کیا کمی ہوئی ۔۔ مذاق ہے یہ عوام کے ساتھ اور لائف لائن کے نام پر بھی بیوقوف بنایا جا رہا ہے ۔ بجائے اس کے یونٹ بڑھنےکے ساتھ بجلی کی قیمت کم ہوتی یہاں بڑھ رہی ہے ۔ لوڈ شیڈنگ کے ساتھ عوام سے 24 گھنٹے کی بجلی خرچ کے پیسے لیئے جا رہے ہیں ۔
کیونکہ انہیں نے اصل طاقت یعنی عوامی طاقت کو تقسیم کردیا تاکہ انقلاب یا تبدیلی نہ آ سکے ۔۔۔ ورنہ تاریخ گواہ ہے کے عوامی طاقت نے کیسے کیسے ایسے ویسے اور ایسے ویسے کیسے کیسے کردیئے
 
Top