معظم علی کاظمی
محفلین
اگر میں غلط نہیں تو اردو یا فارسی اور انگریزی کی بحروں میں فرق یہ ہے کہ اردو میں اس کا دارومدار ایک لفظ کے رکن(syllable) کی لمبائی پر اور اس کے برعکس انگریزی میں اس کے سٹریس پر ہوتا ہے۔
ہندی بحر، جو سرائیکی اور پنجابی اور دوسری مقامی زبانوں میں بھی استعمال ہوتی ہے، کو عروض کی مدد سے تقطیع کرنا زیادہ موضوع معلوم نہیں ہوتا۔ شاید اس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ ہند کی اصل شاعری انگریزی کی طرح سٹریس کی بنیاد پر تھی اور ہم ذبردستی اس کی تقطیع عربی یا فارسی کی طرح کرنا چاہتے ہیں، جس سے کوئی ایک جیسا نمونہ واضح نہیں ہوتا۔
انگریزی میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا وزن، آئمبک پنٹامیٹر، بحرہندی سے کافی ملتا جلتا دکھائی دیتا ہے۔ Iamb (poetry) - Wikipedia
آپ کا کیا خیال ہے؟