میں عنوان میں "بحریں اور بحریں" کے الفاظ پڑھ کر ورطۂ حیرت میں مستغرق تھا کہ تعبیر صاحبہ اور اشعار کے اوزان اور "بحروں" پر مراسلہ۔۔۔ یا خدا کیا ماجرا ہے۔ اور اسی عالمِ حیرت میں مراسلہ کھول کر دیکھا تو "بحرین" کی تصاویر نظر آئیں۔
بحرین کے نون غنہ کو نون سے بدل دیجیے اور ہاں آپ کا بہت بہت شکریہ تصاویر شیئر کرنے پر۔
میں بھی یہی سمجھا تھا کہ بحر اور تعبیر - یا اللہ یہ کیا ہو گیا تعبیر کو، اچھی بھلی تھی۔