بخدمت چوہدری اعتزاز احسن ! اگر یہ انکار رسالت نہیں تو پھر اور کیا ہے ؟

زرقا مفتی

محفلین
چیف جسٹس غیر مسلم ہو سکتا ہے، پارلیمنٹ یا سینٹ کا اسپیکر و چیئرمین غیر مسلم ہو سکتا ہے؟؟ اگر ہوسکتا ہے تو پھر وہ غیر مسلم قائم مقام صدر بھی بن سکتا ہے۔۔۔

نہیں بن سکتا کیونکہ یہ آئین کی خلاف ورزی ہو گی
 

arifkarim

معطل
بلاول زرداری نے شاید پاکستان کے آئین کا مطالعہ نہیں کیا جس کے مطابق پاکستان کا وزیر اعظم غیر مسلم نہیں ہو سکتا
پاکستان کاآئین اول دن سے ہی متنازع اور متضادات کا شکاررہا ہے۔ اسکی شروعات 1949 میں Objectives Resolution سے ہوئی جب باقاعدہ پاکستان کو زبردستی اسلامی ریاست بنا کر غیر مسلم برادریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ جسپر ہندو منسٹرز برہم ہو گئے اور بہت سے تو ملک چھوڑ کر واپس بھارت چلے گئے۔ انکے کیا تاثرات تھے، ذرا ملاحظہ فرمائیں:
What I hear in this (Objectives) Resolution is not the voice of the great creator of Pakistan - the Quaid-i-Azam, nor even that of the Prime Minister of Pakistan the Honorable Mr. Liaquat Ali Khan, but of the Ulema of the land.​
Sris Chandra Chattopadhyaya
...were this resolution to come before this house within the life-time of the Great Creator of Pakistan, the Quaid-i-Azam, it would not have come in its present shape....​
Bhupendra Kumar Datta
http://en.wikipedia.org/wiki/Constitution_of_Pakistan_of_1956

چونکہ اسوقت تک قادیانی ایشو سامنے نہیں آیا تھا اسلئے پارلیمنٹ میں موجود قادیانی فرقہ کے لوگوں نے اس ریزولیشن کی مذمت نہیں کی۔ انکو شاید معلوم نہیں تھا کہ جو پارلیمان آج غیر مسلم اقلیتوں کے درمیان تفرقہ کر سکتا ہے وہ کل کو انکی کمیونیٹی کے خلاف کچھ بھی کر سکتا ہے۔ اور 1974 میں وہی ہوا۔

یہ آئین بھٹو صاحب کا کارنامہ ہے جو حضرات کسی مسیحی یا غیر مسلم کو وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں اُنہیں آئین میں ترمیم کرنی ہوگی اور کیا یہ ترمیم پاکستان میں ممکن ہے ؟؟؟
بلو رانی کو اپنے باپ کے کالے کرتوتوں کا تو علم نہیں۔ اپنے نانا اور ماں کے قاتلوں کی پراوہ نہیں۔ اردو اسے پڑھنی-بولنی آتی نہیں اور چلیں ہیں مسیحیوں اور غیرمسلمین کو ملک کا وزیر اعظم بنانے! ہاہاہا!
یاد رہے کہ آئین پاکستان پتھر کی لکیر نہیں ہے۔ یہ عذاب 1949 میں شروع ہوا تھا ،کئی بار معطل ہوا اور نیا بنایا گیا۔ اسوقت جو اسکی شکل ہے وہ کسی ملغوبے سے کم نہیں۔
آج اسپریم کورٹ آف پاکستان نے سابقہ انتخابات کی شفافیت کی سماعت سننے کے بعد اس کیس کو صرف اسلئے مسترد کر دیا کہ آئین انہیں اسبات کی اجازت ہی نہیں دیتا کہ وہ انتخابات میں ہونے والی دھاندلیوں اور بےضابطگیوں کو چیلنج کرکے پورا الیکشن کالعدم قرار دےسکیں۔ یہ تو اوقات اس بھٹو کے آئین کی! انصاف کی دھجیاں اڑا دی ہیں اسنے! ہاہاہا!

  • Required to be a Muslim in order to run for bid of becoming the President (male or female) and/orPrime Minister (male or female). No restriction as to religion or gender on any other post, up to and including provincial governor and Chief Minister.
غیر مسلمین سے تعصب اور بغض کی زندہ مثال خود آئین پاکستان میں رقم ہے! اور نام لیتے ہیں اسلام کا۔ پھر کچھ یارلوگ کہتے ہیں کہ یہاں ناروے سے بیٹھ کر ہمیں طعنے نہ دو۔ ہم تو آسمان سے اتری ہوئی اسلامی مخلوق ہیں۔ ہم کیسے کوئی غلطی یا کوتاہی کر سکتے ہیں؟ :)

آرٹیکل 41(2) کے مطابق صدر کا مسلمان ہونا ضروری ہے۔ وزیراعظم کے مسلمان ہونے کی شق مجھے نہیں ملی مگر آئین کے ضمیمے میں وزیراعظم کے حلف میں مسلمان ہونے کا ذکر ہے۔
وزیر اعظم کا بھی مسلمان ہونا ضروری ہے۔ اگر ہندو، عیسائی یا یہودی آگیا تو ملک ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا۔ 1971 جب ملک دولخت ہوا س وقت کٹر مسلمان ہی اونچے اونچے عہدوں پر بیٹھے تھے :)

مجھے سیاسی دھاگوں میں ٹیگ کرنے کی زحمت نہ کیا کریں۔ میں کوئی ویلا انسان نہیں ہوں۔
تو ہم کونسا ویلے ہیں :(

بیکار کی کوششیں نہ کریں۔
کوشش کرنا انسان کا کام ہے۔ باقی کامیابی ناکامی اللہ کی دین ہے۔
 

arifkarim

معطل
حالانکہ سنا ہے کہ معین قریشی کے پاس پاکستانی شہریت نہیں تھی، پھر بھی قائم مقام وزیرِ اعظم بنا رہا تھا :)
مسلمان تو تھا نا۔ بس یہی کافی ہے۔ مولانا طاہر الکنیڈی کے پاس کونسا پاکستانی شہریت تھی جو 2 مہینے یہاں دندناتے ہوئے انقلاب لانے کی کوششیں کرتے رہے :)
 
Top