بدلتے رنگ،بدلتی کیفیت ،بدلتی پسند

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
انسان بہت متلون مزاج ہے۔
دھوپ چھاؤں کی سی کیفیت رکھتا ہے ۔۔
اس کی پسند نا پسند تا عمر بدلتی رہتی ہے۔۔۔
بہت جلد ایک ہی طرح کی چیزوں سے اکتا بھی جاتا ہے۔۔۔
لیکن کچھ چیزیں ایسی ہیں جن سے ہم تا مرگِ حیات نہیں اکتاتے۔۔۔
آپ کے خیال میں وہ کیا چیزیں ہیں؟
 

فہیم

لائبریرین
صرف تین تو بہت کم ہیں میرے لیے :)

یہاں تو ایک لمبی لسٹ تیار ہوسکتی ہے :)
 

فہیم

لائبریرین
چلیں بھیا آپ اپنی سوچوں کو تھوڑی دیر کے لیئے بریک دیں پھر ان میں سے کچھ کھینچ تان کر یہاں رکھ دیں
ہمممم،

نارمل لائف کی بات کی جائے تو بہتر نہ کہ جذبات کی
کیونکہ ہر انسان کو ہی اپنے گھر والوں اور احباب سے محب ہوتی ہے
اور ان سے انسان اکتا نہیں سکتا :)

رہی بات روٹی، پانی کی تو ظاہر ہے یہ بھی ایسی چیز ہے جو ہر انسان کے ساتھ ہے۔

مزہ تو تب جب نارمل سی وہ چیزیں بتائی جائیں جو ضروری نہیں کہ ہر ایک کے ساتھ ہوں۔

ایسی ہی ایک چیز تو میں ابھی بتا دیتا ہوں :)

انٹرنیٹ :)
 
Top