نظام الدین
محفلین
لڑکیاں بدلہ بھی بہت بُرا لیتی ہے۔۔
کالج کے زمانے میں ایک دفعہ میں الیکشن میں کھڑا ہوا تھا۔۔میرے مقابلے میں ایک لڑکی کھڑی تھی، میں نے دوستوں کے ساتھ مل کر اس کے پرس میں ایک نقلی چھپکلی رکھ دی۔۔ جب وہ تقریر کرنے ڈائس پر آئی اور تقریر والا کاغذ نکالنے کے لئے پرس میں ہاتھ ڈالا تو ٹھیک ساڑھے چار سیکنڈ اس کی آنکھیں پھٹی پھٹی رہ گئ، اور پھر اچانک پوری ذمہ داری سے غش کھا کر گرگئ۔۔
اس بات کا بدلہ اس ظالم نے یوں لیا کہ میرے الیکشن والے پوسٹروں پرراتوں رات، جہاں جہاں بھی "نامزد امیدوار" لکھا تھا،وہاں وہاں "نامزد" میں سے 'ز' کا نقطہ اُڑا دیا۔۔
میں آج تک اس کی "سیاسی بصیرت" پر حیران ہوں۔
(ڈاکٹر یونس بٹ کی کتاب "شیطانیاں" سے اقتباس)