اہلِ سیاست

قائم ہے کرپشن کے طفیل اپنی حکومت
میرٹ پہ کسی طور کوئی کام نہ ہوگا

لعنت بھی اگر قوم سے ملتی ہے تو کیا غم
"بدنام اگر ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا"




استادِ محترم الف عین سے منظورشدہ :)
 
واپسی مبارک
طویل انتظار کرایا
شکریہ سید زبیر بھائی
مفلسی میں شاعری بیگم مری کرنے نہ دے
یا مرے مالک مجھے تو خوب مالا مال کر

اگر میری غیرحاضری کی وجہ سمجھ آگئی ہو تو "آمین" کہہ دیجیئے گا، کسی کو خبر بھی نہ ہوگی کہ اندر کی بات کیا ہے۔ ;)
 

عظیم

محفلین
ایک تهالی کے چٹو وٹے ہیں
سب ہی دیکهو تو ہٹے کٹے ہیں

سیاستدانوں کے لئے ایک میری بهی کوشش مزاح کے طور پر -
 
واہ جناب بڑے عرصے بعد وارد ظاہر ہوئے، شاید دھرنے میں تھے اور اسی کے طفیل یہ آمد ہوئی
جواب درست ہے :)
آفس سے واپس آ کر دھرنے میں جانا اور صبح واپس گھر آنا، کافی دن یہ پریکٹس رہی، پھر نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے طبیعت خراب رہنے لگی تو اب روزانہ نہیں جا سکتا، البتہ ہر دوسرے تیسرے دین لازمی جاتا ہوں۔ ملاقات کرنی ہو تو آ جائیں ؛)
 
Top