سید شہزاد ناصر
محفلین
ماشاءاللہ الفاظ کو موتیوں کی طرح ایک لڑی میں پرونے کا ہنر خوب آتا ہے آپ کوجی جناب ! بجا فرمایا آپ نے
لیکن اب کیا کریں کہ ہم تو بس عام سے قاری ہیں اور اچھی شاعری کے دل سے مداح
سو ہم شاعری کے گلشن سے اپنی پسند کی کلیاں چن کر اپنے دل کے لیے ایک حسین مالا کی صورت دے دیتے ہیں اور اپنے محترم محفلیں کے ساتھ اس مالا کی لازوال مہک شیئر کر لیتے ہیں اور اسی میں خوش باش
کہ احمد فراز کی ادبی اور فنی شخصیت اتنی قد آور ہے کہ اس پر کچھ کہنے کی استعداد نہیں پاتے خود میں لیکن خوشی اس بات کی ہے کہ ہمارے بیچ آپ جیسی سخن فہم ہستیاں موجود ہیں اور
یہ فنی باریکیاں ہمیں آپ کے توسط سے آتے آتے سمجھ آ ہی جائیں گی انشاءاللہ
اللہ مزید برکت اور ترقی عطا فرمائے