سید شہزاد ناصر
محفلین
قبول و ایجاب کی شریعت
درست ..... لیکن
بدن کی اپنی شریعتیں ہیں
حقیقتیں ہیں
سوال ہیں
اپنے فیصلے ہیں
تو فرض جیسی عبادتوں سی
محبتوں
اور حفظ.... جیسی
تلاوتو ں سی..... لگاوٹوں سے
نہ کھلنے والی گرہ کے
انکار کو سمجھتے
جو گھپ اند ھیروں میں
لمس کے
گہری خامشی میں بدن کی
تکرار سی ہے کو ئی
اس ایک تکرار کو سمجھتے
یہ خواب گاہوں میں
فرض آدابِ زوجیت کی ترازوؤں میں
جو تُل رہا ہے
اس ایک سودے کو
ایک بازار کو سمجھتے
جو آج تک کچھ سمجھ نہ پا ئے
وہ حرف اقرار کی
تہوں میں اتر کے
تفصیل ِ حاشیہ میں قرارکر تے
حقیقتو کے ورق الٹتے
بدن کی اپنی شر یعتوں کے
رموز و اسرار کو سمجھتے۔۔۔۔
نسیم سیّد
درست ..... لیکن
بدن کی اپنی شریعتیں ہیں
حقیقتیں ہیں
سوال ہیں
اپنے فیصلے ہیں
تو فرض جیسی عبادتوں سی
محبتوں
اور حفظ.... جیسی
تلاوتو ں سی..... لگاوٹوں سے
نہ کھلنے والی گرہ کے
انکار کو سمجھتے
جو گھپ اند ھیروں میں
لمس کے
گہری خامشی میں بدن کی
تکرار سی ہے کو ئی
اس ایک تکرار کو سمجھتے
یہ خواب گاہوں میں
فرض آدابِ زوجیت کی ترازوؤں میں
جو تُل رہا ہے
اس ایک سودے کو
ایک بازار کو سمجھتے
جو آج تک کچھ سمجھ نہ پا ئے
وہ حرف اقرار کی
تہوں میں اتر کے
تفصیل ِ حاشیہ میں قرارکر تے
حقیقتو کے ورق الٹتے
بدن کی اپنی شر یعتوں کے
رموز و اسرار کو سمجھتے۔۔۔۔
نسیم سیّد