براؤزر میں فوٹو شاپ

جی اب آپ براؤزر میں بھی فوٹوشاپ کے کئی کام کر سکتے ہیں۔ یہ مکمل فوٹوشاپ کا بدل تو نہیں پھر بھی کام بھر کے لئے کافی ہے۔ اس طرح آپ کو درج ذیل فائدے پہونچ سکتے ہیں:

- فوٹوشاپ خریدنے پر خرچ کرنے کی ضرورت نہیں۔
- انسٹالیشن سے نجات۔
- لینکس پر بھی قابل استعمال۔
- دوسروں سے اپنا کام شئیر کرکے کولیبوریشن میں کام کرنے کی سہولت۔
- آپ کے سسٹم میں موجود فانٹس قابل استعمال۔

اوہو آخری بات پر خوش مت ہوئیے کہ جمیل اور علوی نستعلیق کا فائدہ اٹھا لیں گے۔ نہیں نہیں میں بھی اسی چکر میں گیا تھا وہاں پر وہ فلیش ایپلیکیشن ہے اور اس میں اردو کی سپورٹ اتنی ہی جتنی فلیش ایپلیکیشن میں ہو سکتی ہے۔ یعنی ایک ایک حرف توڑ کر سمت پھیر کر دکھاتا ہے۔

بہر کیف ٹرائی کرنے میں کیا جاتا ہے۔ ویسے اس سائٹ پر ویکٹر ایڈیٹر اور ساؤنڈ ایڈیٹر جیسے سافٹوئیر بھی ہیں۔ سبھی براؤزر بیسڈ۔

ایویری کا ربط
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ ابن سعید۔ میں نے کافی عرصے پہلے ایک صاحب کو اس سائٹ کے بارے میں یہاں لکھنےکے لیے کہا تھا، لیکن انہوں نے توجہ نہیں کی۔
مجھے جہاں تک یاد پڑتا ہے، اس میں اردو بھی درست کام کر رہی تھی۔ بہرحال دوبارہ استعمال کرنے پر پتا چلے گا۔
 

arifkarim

معطل
شکریہ ابن سعید۔ میں نے کافی عرصے پہلے ایک صاحب کو اس سائٹ کے بارے میں یہاں لکھنےکے لیے کہا تھا، لیکن انہوں نے توجہ نہیں کی۔
مجھے جہاں تک یاد پڑتا ہے، اس میں اردو بھی درست کام کر رہی تھی۔ بہرحال دوبارہ استعمال کرنے پر پتا چلے گا۔

وہ "صاحب" ہم ہی تھے :)۔ اسوقت مختلف فانٹس کی ٹیسٹنگ کے دوران کچھ یونیکوڈ انکوڈنگ میں مسائل آرہے تھے۔ جسکی وجہ سے اسکو پوسٹ کرنا مناسب نہ سمجھا۔ مسائل اس سائٹ کے ایڈمنز کو ارسال کر دیے تھے۔
لیٹسٹ ٹیسٹنگ کے دوران کم از کم میرے کیبورڈ سے اردو" ی "اور "ۃ "سیدھا براؤزر میں استعمال کرنا ممکن نہیں ہو رہا۔ ہو سکتا ہے بعض اور کنجیاں بھی درست کام نہ کر رہی ہوں۔ البتہ کسی بھی ٹیکسٹ ایڈیٹر سے کاپی پیسٹ پر درست کام کرتا ہے۔ مجھے شبہ ہے کہ اسکا انجن ہماری کیبورڈ کی کنجیوں کو درست یونیکوڈ حرف میں تبدیل نہیں‌کر پا رہا۔ پر امید ہے کہ وقت کیساتھ ساتھ اسمیں بہتری آجائے گی۔
 
گوگل کروم او ایس کی لانچ پر جاری کیئے گئے ایک گھنٹے کے ویڈیو کاسٹ میں کہیں ذکر سنا تھا جاوا اسکرپٹ میں فوٹو شاپ جیسے پروجیکٹ کا۔ اور اسی کھوج میں نکلا تھا تو یہ ہاتھ لگ گیا۔ حالانکہ فلیش کے بجائے جاوا اسکرپٹ میں ہوا تو ایچ ٹی ایم ایل 5 کے ایڈوانسڈ فیچرز کے ساتھ بہتر امیدیں لگائی جا سکتی ہیں۔ اور نستعلیق رینڈرنگ بھی بہتر متوقع ہوگی کیوں کہ اس وقت براؤزر کا رینڈرنگ انجن ہی استعمال ہوگا جبکہ اس میں فلیش کا سہارا لیا گیا ہے۔
 
Top