برائے اصلاح : اب بھی تم میری ہو نا ؟

اشرف علی

محفلین
محترم الف عین سر
آداب !
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ۔

$$$$$$$$$$$$

کیسی ہو ؟ اچھی ہو نا !
ہر پل خوش رہتی ہو نا ؟

حال اپنا میں کیا ہی کہوں
تم خود دیکھ رہی ہو نا !

حیراں تو میں ہوں گا ہی
ملنے تم آئی ہو نا !

بات شروع کہاں سے کروں
تم یہ سوچ رہی ہو نا ؟

برسوں پہلے جیسی تھیں
دیکھوں ذرا ، ویسی ہو نا !

اب تو بات نہیں ہوتی
رات میں اب سوتی ہو نا ؟

کیوں اب فون نہیں کرتیں ؟
نمبر بھول گئی ہو نا !

دل پر رکھ کر ہاتھ کہو !
اب بھی تم میری ہو نا ؟

میں بس تم پر لکھتا ہوں
تم مجھ کو پڑھتی ہو نا ؟

میری شگفتہ غزلوں کی
آج بھی دیوانی ہو نا ؟

تم سا ہونا مشکل ہے
ہے آسان پری ہونا

میری اگر تم ہو نہ سکی
تو صرف اشرف کی ہونا
 

الف عین

لائبریرین
صرف مقطع میں اصلاح کی ضرورت ہے
میری اگر تم ہو نہ سکیں
لیکن اشرف کی ہونا
تو صرف میں تو کا طویل کھینچنا ناگوار ہے
 

اشرف علی

محفلین
صرف مقطع میں اصلاح کی ضرورت ہے
میری اگر تم ہو نہ سکیں
لیکن اشرف کی ہونا
تو صرف میں تو کا طویل کھینچنا ناگوار ہے
او ! لفظ "سکیں" بھی غلط تھا ۔۔۔
بہت بہت شکریہ سر ، جزاک اللہ خیر

"لیکن" سے کہیں مفہوم تو نہیں بدل جا رہا سر ؟

ان میں سے کوئی چلے گا ؟

میں ہوں غالبؔ کا مدّاح
تم فین اشرف کی ہو ، نا ؟
یا
مجھ سے زیادہ اشرف کی
تم پروا کرتی ہو نا ؟
 

اشرف علی

محفلین
محترم الف عین سر
آداب !
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ۔

$$$$$$$$$$$$

کیسی ہو ؟ اچھی ہو نا !
ہر پل خوش رہتی ہو نا ؟

حال اپنا میں کیا ہی کہوں
تم خود دیکھ رہی ہو نا !

حیراں تو میں ہوں گا ہی
ملنے تم آئی ہو نا !

بات شروع کہاں سے کروں
تم یہ سوچ رہی ہو نا ؟

برسوں پہلے جیسی تھیں
دیکھوں ذرا ، ویسی ہو نا !

اب تو بات نہیں ہوتی
رات میں اب سوتی ہو نا ؟

کیوں اب فون نہیں کرتیں ؟
نمبر بھول گئی ہو نا !

دل پر رکھ کر ہاتھ کہو !
اب بھی تم میری ہو نا ؟

میں بس تم پر لکھتا ہوں
تم مجھ کو پڑھتی ہو نا ؟

میری شگفتہ غزلوں کی
آج بھی دیوانی ہو نا ؟

تم سا ہونا مشکل ہے
ہے آسان پری ہونا

میری اگر تم ہو نہ سکی
تو صرف اشرف کی ہونا
بہت شکریہ مقبول بھائی ، جزاک اللہ خیر
 

اشرف علی

محفلین
اصلاح کے بعد
$$$$$$$$$$$$

کیسی ہو ؟ اچھی ہو نا
ہر پل خوش رہتی ہو نا ؟

حال اپنا میں کیا ہی کہوں
تم خود دیکھ رہی ہو نا !

حیراں تو میں ہوں گا ہی
ملنے تم آئی ہو نا !

بات شروع کہاں سے کروں
تم یہ سوچ رہی ہو نا ؟

برسوں پہلے جیسی تھیں
دیکھوں ذرا ، ویسی ہو نا

تم سا ہونا مشکل ہے
ہے آسان پری ہونا

میں بس تم پر لکھتا ہوں
تم مجھ کو پڑھتی ہو نا ؟

میری شگفتہ غزلوں کی
آج بھی دیوانی ہو نا ؟

دل پر رکھ کر ہاتھ کہو !
اب بھی تم میری ہو نا ؟

اب تو بات نہیں ہوتی
رات میں اب سوتی ہو نا ؟

کیوں اب فون نہیں کرتیں ؟
نمبر بھول گئی ہو نا

مجھ سے زیادہ اشرف کی
تم پروا کرتی ہو نا ؟
 
Top