اشرف علی
محفلین
محترم الف عین صاحب ،محترم سید عاطف علی صاحب
محترم یاسر شاہ صاحب ،محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
آداب !
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ۔
§§§§§§§§§§(١/٣)
سر کا جھکانا ایک طرف ہے ، دل کا جھکانا ایک طرف
سب کے سجدے اپنی جگہ ، عاشق کا سجدہ ایک طرف
کیسےلکھوں اُس کے بارے میں جس کو کبھی دیکھا ہی نہیں
میرا تخیّل ایک طرف ہے ، اُس کا ہونا ایک طرف
اپنی شناخت بچا کر رکھنا ، بھیڑ میں مشکل ہوتا ہے
تجھ کو الگ کچھ کرنا ہے تو ، چپ سے ہو جا ایک طرف
حتمی فیصلہ تیرا ہوگا ، تجھ کو کس پر چلنا ہے !
ایک طرف ہے راہِ دنیا ، دین کا رستہ ایک طرف
"کل" کی یادوں میں کھو کر تو اپنا "آج" تباہ نہ کر
آج تِرے پاس "آج" بھی ہے اور ساتھ ہے "فردا" ایک طرف
میری غزلوں پر بھاری پڑ جاتی ہیں اُس کی باتیں
میرے افکار ایک طرف ہیں ، اُس کا لہجہ ایک طرف
یا
یوں ہی نہیں کہتے ہیں سبھی ، ہے اُس کا لہجہ ایک طرف
میرے علاوہ سب کو اس نے ایک طرف جانے کو/کا کہا
اور مجھے پھر کر کے اشارہ اس نے بلایا ایک طرف
اُدھر نہیں جاؤں گا میں اور اِدھر نہیں آئے گا تٗو
میرا کعبہ ایک طرف ہے ، تیرا کلیسا ایک طرف
یا
کیوں کے کعبہ ایک طرف ہے اور کلیسا ایک طرف
غصّہ بہت آتا تھا ، جب وہ دیر سے آتا تھا ، لیکن
دیکھ کے اُس کو ہو جاتا تھا میرا غصّہ ایک طرف
یوں تو اہم ہے دونوں ہی ، تٗو کسے چنے گا اب اشرف ؟
پیار کی دولت ایک طرف ہے ، روپیہ پیسہ ایک طرف