اشرف علی
محفلین
محترم الف عین صاحب ،محترم سید عاطف علی صاحب
محترم یاسر شاہ صاحب ،محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
آداب !
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ۔
§§§§§§§§§
بہت دنوں سے کسی شخص سے خفا ہوں میں
مگر یہ بات تمہیں کیوں بتا رہا ہوں میں ؟
"گمان" "گویا" ہے ، "لیکن" غلط ہو یہ "شاید"
یہی ، کہ "یعنی" بڑا جونؔ ایلیا ہوں میں !
ہماری روح کو پیدا کیا گیا تھا جب
اُسی گھڑی سے تٗو میری ہے اور تِرا ہوں میں
تِری تلاش ، مِری زندگی کا حاصل ہے
تِری تلاش میں ہر سانس پھر رہا ہوں میں
ہے اس کے پیچھے کئی سال کی کڑی محنت
دو ایک دن میں تو شاعر نہیں بنا ہوں میں
یا
تھا شاعری سے لگاؤ مجھے لڑکپن سے
کہ اتفاق سے شاعر نہیں بنا ہوں میں
کبھی تو کوئی یہ کہتا ، گلے لگا کے مجھے !
تجھے جو درد ہے ، اُس درد کی دوا ہوں میں
اگر یہ پیار نہیں ہے ، تو پھر کہو کیا ہے ؟
تمہارے بارے میں کیوں اتنا سوچتا ہوں میں ؟
یہ اور بات کہ سُن کر یقیں نہ آئے تجھے
مگر یہ سچ ہے مِری جان ! بے وفا ہوں میں
یہ کہہ کے اپنا تعارف کراتا ہوں اشرف !
کہ خاکسار ہوں ، اک بندۂ خدا ہوں میں