اشرف علی
محفلین
محترم الف عین سر
آداب !
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ۔
$~$~$~$~$~$~$~$~$
بنا غرض کے جو اس سے مجھے محبت ہے
یہی سبب ہے کہ مجھ سے ، اسے محبت ہے
وہ شین گاف ہو ، فے تے ہو ، یا کہ ہِے ، مجھ کو
تمہارے نام کے ہر حرف سے محبت ہے
تِرے کلام کو پڑھ کر گماں یہ ہوتا ہے
کسی سے حد سے زیادہ تجھے محبت ہے
خوشی کے مارے مجھے خود پہ رشک آنے لگا
کہا جب اس نے ، مجھے آپ سے محبت ہے
کبھی کسی کو کسی سے نہیں ہوئی ہوگی
کہ جتنی تم سے مِری جاں ! مجھے محبت ہے
تبھی پسند نہیں آ رہا اسے کوئی
ضرور اب بھی مجھی سے اسے محبت ہے
وہ مے کہ جس کا نشہ عمر بھر اترتا نہیں
وہ مے ہے کون سی ؟ جی ، وہ مئے محبت ہے !
یہ قربتیں ، یہ طلب دید کی ، یہ راز و نیاز !
یہ دوستی نہیں ہے یار ! یے محبت ہے
اسی لیے تو اسے خود پہ ناز ہے اشرف !
کہ جانتا ہے وہ ، اس سے مجھے محبت ہے
آداب !
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ۔
$~$~$~$~$~$~$~$~$
بنا غرض کے جو اس سے مجھے محبت ہے
یہی سبب ہے کہ مجھ سے ، اسے محبت ہے
وہ شین گاف ہو ، فے تے ہو ، یا کہ ہِے ، مجھ کو
تمہارے نام کے ہر حرف سے محبت ہے
تِرے کلام کو پڑھ کر گماں یہ ہوتا ہے
کسی سے حد سے زیادہ تجھے محبت ہے
خوشی کے مارے مجھے خود پہ رشک آنے لگا
کہا جب اس نے ، مجھے آپ سے محبت ہے
کبھی کسی کو کسی سے نہیں ہوئی ہوگی
کہ جتنی تم سے مِری جاں ! مجھے محبت ہے
تبھی پسند نہیں آ رہا اسے کوئی
ضرور اب بھی مجھی سے اسے محبت ہے
وہ مے کہ جس کا نشہ عمر بھر اترتا نہیں
وہ مے ہے کون سی ؟ جی ، وہ مئے محبت ہے !
یہ قربتیں ، یہ طلب دید کی ، یہ راز و نیاز !
یہ دوستی نہیں ہے یار ! یے محبت ہے
اسی لیے تو اسے خود پہ ناز ہے اشرف !
کہ جانتا ہے وہ ، اس سے مجھے محبت ہے