برائے اصلاح....تو پھر اظہار مت کرنا

عینی خیال

محفلین
جہاں ایسا لگے تم کو
محبت مل نہیں سکتی
وہاں اظہار مت کرنا
وہاں اقرار مت کرنا
کہ یہ جذبوں کی باتیں ہیں
جو وابستہ ہیں دھڑکن سے
سو،ان سے کیھلنے کا حق
کسی کو بھی نہیں ہوتا
کسی کا دل جو ٹوٹے گا
تو یہ بھی ذھن میں رکھنا
کہ سینے میں تمہارے بھی
تمہارا دل دھڑکتا ہے
سو جب ایسا لگے تم کو
محبت مل نہیں سکتی
تو پھر اظہار مت کرنا
کھبی اقرار مت کرنا۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top