البتہ تلفظ کی اصلاح کیے دیتا ہوں۔ ابرو اور آبرو دو مختلف الفاظ ہیں۔ ابرو آنکھوں کے اوپر کے بال ہوتے ہیں۔ اور آبرو کے معنی عزت ۔ اور دراڑھ کے آخر میں ھ غلط ہے۔ "دراڑ" صحیح ہے۔ البتہ وزن صحیح ہے۔ آبگینوں صحیح تلفظ ہے آ کے ساتھ۔
نہ اتنا مشکل یہ کام ہوتا
"یہ کام " کس کی طرف اشارہ ہے؟
یہ تو ساری ریٹنگز واپس آگئیں
میں نے تو کچھ کہا ہی نہیں اس کلام پرپھر کیا ہوا، مجھے یاد ہے ایک دفعہ آپ نے میرے ہی دھاگے پہ کہا تھا کہ
بحر اور عروضی غلطیاں ایک طرف لیکن واقعی تھوڑا کہنا اچھا کہنا بہتر ہے بنسبت زیادہ کہنا اور بھدّا کہنے سے.
عمدہ. خوب. واہ.
میں نے تو کچھ کہا ہی نہیں اس کلام پر
مزمل بھائی اب آپ اس بات کو سنجیدگی سے مت لیجئے گا ، میں نے تو بس ویسے ہی جب بلال بھائی کچھ الفاظ کا تلفظ بتایا تھا اور جب آپ نے اس پہ کہا تھا کہ "ساری ریٹنگز واپس آ گئیں" تو میں نے تو بس میں تو ویسے ہی تو لکھ تو دیا تھا۔
ارے نہیں بھیا۔ میں کبھی سنجیدہ نہیں ہوتا۔ میں تو سنجیدہ باتیں بھی مذاق میں کر دیتا ہوں۔ لیکن سامنے والا ضرور سنجیدہ ہوجاتا ہے۔