برائے اصلاح : سبھی جانتا ہوں یہ سمجھانا چھوڑو

انس معین

محفلین
سر اصلاح کی درخواست ہے

الف عین
عظیم
فلسفی

یہ پردے کے پیچھے سے شرمانا چھوڑو
سبھی جانتا ہوں یہ سمجھانا چھوڑو
---------------------------
کہیں مل کے بیٹھو تو کچھ ہم بتاؤں
اچانک سے رستوں میں ٹکرانا چھوڑو
---------------------------
یہ چہرے سے پردہ ہٹا دو نہ صاحب
خدا کے لیے اب یوں تڑپانا چھوڑو
---------------------------
کہاں سے ہیں آئے یہ دیوانہ اٹھ کر
کوئی جان لے گا یوں لہرانا چھوڑو
---------------------------
تمہاری یہ باتیں قیامت سے کم ہیں ؟
قیامت کی باتیں تو مولانا چھوڑو
---------------------------
جہاں آنکھ سے آنکھ مل جائے احمد
وہیں پر چلو اب یہ مے خانہ چھوڑو
 

عظیم

محفلین
یہ پردے کے پیچھے سے شرمانا چھوڑو
سبھی جانتا ہوں یہ سمجھانا چھوڑو
---------------------------دو لخت ہے، مطلع ہے تو چلا جاتا ہے، لیکن ربط ہو تو مفہوم نکلتا ہے۔ اس طرح بس دو مصرعے ہی ہیں

کہیں مل کے بیٹھو تو کچھ ہم بتاؤں
اچانک سے رستوں میں ٹکرانا چھوڑو
---------------------------ہم بتائیں، شاید ٹائپو۔ 'اچانک سے' میں 'سے' شاید اضافی ہے اس لیے اچھا نہیں لگتا۔ اچانک یوں وغیرہ کیا جا سکتا ہے۔ شعر درست ہے

یہ چہرے سے پردہ ہٹا دو نہ صاحب
خدا کے لیے اب یوں تڑپانا چھوڑو
---------------------------ٹھیک

کہاں سے ہیں آئے یہ دیوانہ اٹھ کر
کوئی جان لے گا یوں لہرانا چھوڑو
---------------------------پہلے میً بھی ٹائپو لگ رہی ہے۔ دیوانہ کی جھہ شاید دیوانے ہو۔ لیکن لہرانا یوں ڈگمگانا، لڑکھڑانا وغیرہ کے معنوں میں اچھا نہیً لگ رہا

تمہاری یہ باتیں قیامت سے کم ہیں ؟
قیامت کی باتیں تو مولانا چھوڑو
---------------------------ٹھیک ہے

جہاں آنکھ سے آنکھ مل جائے احمد
وہیں پر چلو اب یہ مے خانہ چھوڑو
۔۔۔۔مل جائے؟ شاید لڑ جائے کے معنی درکار تھے۔ اگر یوں رکھیں بھی تو کسی کا ذکر ہونا چاہیے تھا کہ جس سے آنکھ ملانی مطلوب ہے۔ اور آنکھوں سے آنکھیں ملنا محاورہ ہو گا۔ آنکھ سے آنکھ شاید درست نہ ہو
 

الف عین

لائبریرین
یہ چہرے سے پردہ ہٹا دو نہ صاحب
خدا کے لیے اب یوں تڑپانا چھوڑو
عظیم کو ٹھیک لگا لیکن مجھے نہیں۔ 'یہ چہرے' اچھا نہیں لگتا، اور 'نہ صاحب' سے مراد؟ دونوں مطلب نکل سکتے ہیں، مت ہٹاؤ اور ہٹاؤ۔ اگر مؤخر الذکر مراد ہے تو یوں بہتر ہو گا
ہٹا دو نا اس رخ سے یہ پردہ صاحب
یعنی یہاں 'نا' کا محل ہے 'نہ' کا نہیں
 

انس معین

محفلین
یہ چہرے سے پردہ ہٹا دو نہ صاحب
خدا کے لیے اب یوں تڑپانا چھوڑو
عظیم کو ٹھیک لگا لیکن مجھے نہیں۔ 'یہ چہرے' اچھا نہیں لگتا، اور 'نہ صاحب' سے مراد؟ دونوں مطلب نکل سکتے ہیں، مت ہٹاؤ اور ہٹاؤ۔ اگر مؤخر الذکر مراد ہے تو یوں بہتر ہو گا
ہٹا دو نا اس رخ سے یہ پردہ صاحب
یعنی یہاں 'نا' کا محل ہے 'نہ' کا نہیں
بہت شکریہ استاد محترم بہتر کرتا ہو ں
 
Top