برائے اصلاح - غیر کے ہاتھوں میں جب ہم نے تھما دی زندگی

فلسفی

محفلین
سر الف عین اور دیگر احباب سے اصلاح کی گذارش ہے۔

غیر کے ہاتھوں میں جب ہم نے تھما دی زندگی
شدّتِ جذبات نے مشکل بنا دی زندگی

ڈوبنے کے خوف کو دل سے نکالا اور پھر
عشق کے گہرے سمندر میں بہا دی زندگی

فائدہ نقصان ہے جس شخص کے پیشِ نظر
کیوں کسی کے نام پر اس نے لٹا دی زندگی؟

اب جہانِ عارضی کو چھوڑنا ہے ناگزیر
دردِ دل نے موت سے بدتر بنا دی زندگی

ہجر کی راتوں میں جلتی اور ابھی مثلِ چراغ
وقت کی ظالم ہواؤں نے بجھا دی زندگی

رنج و غم کی تلخیوں میں مسکراہٹ گھول کر
خوش مزاجی کے لبادے میں چُھپا دی زندگی

ایک دن ہونا ہے بے شک خیرو شر کا فیصلہ
فلسفیؔ روزِ جزا کی ہے مُنادی زندگی​
 
الف عین

لائبریرین
درست لگ رہی ہے غزل، بس یہ شعر
ہجر کی راتوں میں جلتی اور ابھی مثلِ چراغ
وقت کی ظالم ہواؤں نے بجھا دی زندگی
اگر یہ کہنا چاہ رہے ہو کہ کچھ دیر مزید روشن رہتی تو اچھا تھا، لیکن یہ بات اظہار سے واضح نہیں ہوتی۔
 
شکریہ سر، پہلا مصرع اگر یوں تبدیل کردیں تو کچھ وضاحت ہوجاتی ہے شاید۔

ہجر کی راتوں میں جلتی کاش ابھی مثلِ چراغ
 
عرفان سعید

محفلین
اچھی کاوش ہے فلسفی بھائی!
میری جانب سے ایک تجویز ہے کہ جن تخلیقات کی اصلاح ہو چکی ہے، ان کو پابندِ بحور شاعری کے زمرے میں بھی پوسٹ کرتے جائیں۔ کیا خیال ہے؟
ویسے آپ کانی دنوں بعد نظر آئے، امید ہے سب خیریت ہو گی۔
بھابھی کے جانے پر اتنی اداسی!!!
میں تو کہنے والا تھا
سانوں اردو محفل وچ پھسا کے
فلسفی ماہی کیتھے ریہہ گیا
 
فلسفی

محفلین
اچھی کاوش ہے فلسفی بھائی!
بہت شکریہ عرفان بھائی۔
میری جانب سے ایک تجویز ہے کہ جن تخلیقات کی اصلاح ہو چکی ہے، ان کو پابندِ بحور شاعری کے زمرے میں بھی پوسٹ کرتے جائیں۔ کیا خیال ہے؟
جی بہتر ہے۔
ویسے آپ کانی دنوں بعد نظر آئے، امید ہے سب خیریت ہو گی۔
جی الحمدللہ سب خیریت ہے۔ محفل پر تو روزانہ ہی چکر لگتا ہے۔ بس کچھ رمضان، کچھ دفتر کی مصروفیات تھیں اور پھر رمضان کی آخری دنوں میں مدینہ شریف حاضری کی سعادت ملی تھی۔ اس لیے محفل پر حاضری تقریبا نہ ہونے کے برابر تھی۔

آپ کی سرگوشی پر ہماری ایک یخ بستہ آہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہ
 
آخری تدوین:
Top