عائد
محفلین
پہلے سے زیادہ بہتر دے
کوئی بھی غم دے مقرر دے
تجھے آج بھی یہ حق ہے مجھ میں
جو رنگ تو چاہے وہ بھر دے
ق
مجھ کو ڈر ہے مر جائیں گے
میرے مالک اب بس کر دے
نیندوں سے میرا جھگڑا ہے
خوابوں کو کوئی اور گھر دے
میں ساغر کش تو نہیں لیکن
لا آج مجھے بھی ساغر دے
آرائش لازم ہے عائد
اپنے زخموں کو جھالر دے
عائد
کوئی بھی غم دے مقرر دے
تجھے آج بھی یہ حق ہے مجھ میں
جو رنگ تو چاہے وہ بھر دے
ق
مجھ کو ڈر ہے مر جائیں گے
میرے مالک اب بس کر دے
نیندوں سے میرا جھگڑا ہے
خوابوں کو کوئی اور گھر دے
میں ساغر کش تو نہیں لیکن
لا آج مجھے بھی ساغر دے
آرائش لازم ہے عائد
اپنے زخموں کو جھالر دے
عائد