برائے اصلاح : نظم " کنکشن "

اشرف علی

محفلین
محترم الف عین صاحب
محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
محترم محمد خلیل الرحمٰن صاحب
آداب ..!
براہِ مہربانی اس نظم کی اصلاح فرما دیں _

" کنکشن "


آج مہینوں بعد مجھے

اس کا میسج آیا تھا

لیکن اس کے میسج کا

رپلائی دینے سے قبل

ہوش سے میں نے کام لیا

دل کی بات نہیں مانی

اور وضو کر کے فوراً

میں مسجد کی طرف دوڑا
 

اشرف علی

محفلین

اشرف علی

محفلین
رپلائی کے تلفظ پر منحصر ہے ... دیسی انداز میں رپ+لا+ای پڑھیں تو شاید خارج نہیں ہوگا.
مطلب پورا مصرع چار بار فعلن میں ہو جائے گا نا ؟
جب کہ آخری رکن فع ہے تو اس سے کوئی دقت تو نہیں ہوگی ؟
یا پھر دینے کی 'ے' اور سے کی 'ے' گرانے سے مسئلہ حل ہو جا رہا ؟
 

الف عین

لائبریرین
اگر اسے معریٰ نظم کہنے پر مصر ہوں تو ضرور ہر مصرع آخر میں فع/فعل پر تقطیع ہونا ضروری ہے
اس لحاظ سے کچھ تبدیلی کی ضرورت نہیں
 

زوجہ اظہر

محفلین
محترم الف عین صاحب
محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
محترم محمد خلیل الرحمٰن صاحب
آداب ..!
براہِ مہربانی اس نظم کی اصلاح فرما دیں _

" کنکشن "


آج مہینوں بعد مجھے

اس کا میسج آیا تھا

لیکن اس کے میسج کا

رپلائی دینے سے قبل

ہوش سے میں نے کام لیا

دل کی بات نہیں مانی

اور وضو کر کے فوراً

میں مسجد کی طرف دوڑا

ڈوپا مین فاسٹنگ
 
Top