یاسر علی
محفلین
الف عین
محمّد احسن سمیع :راحل:
وہ روگ عمر بھر کا لگا کر چلا گیا
جو شخص میری زیست میں آکر چلا گیا
اس کے لبوں پہ اتنا تبسم کا رعب تھا
بنیاد میرے دل کی ہلا کر چلا گیا
اس کے جمالِ حسن پہ میں یوں ہوا فدا
دولت میں عمر بھر کی لٹا کر چلا گیا
میں جو مہک رہا ہوں یہ اس کا کمال ہے
خوشبو وہ مجھ میں ایسی بسا کر چلا گیا
میرے نہیں ہے دل میں ذرا سی بھی تشنگی
مے ایسی وہ نظر سے پلا کر چلا گیا
اکثر میں سوچتا ہوں کہ اس کو ہے کیا ملا
جو شخص میرے گھر کو جلا کر چلا گیا
آیا نہیں پلٹ کے وہ صدیاں گزر گئیں
جو شخص مجھ کو رہ میں بٹھا کر چلا گیا
میثم کبھی وہ شخص مجھے بھولے گا نہیں
یکسر جو ایک مجھ کو بھلا کر چلا گیا
یاسر علی میثم
محمّد احسن سمیع :راحل:
وہ روگ عمر بھر کا لگا کر چلا گیا
جو شخص میری زیست میں آکر چلا گیا
اس کے لبوں پہ اتنا تبسم کا رعب تھا
بنیاد میرے دل کی ہلا کر چلا گیا
اس کے جمالِ حسن پہ میں یوں ہوا فدا
دولت میں عمر بھر کی لٹا کر چلا گیا
میں جو مہک رہا ہوں یہ اس کا کمال ہے
خوشبو وہ مجھ میں ایسی بسا کر چلا گیا
میرے نہیں ہے دل میں ذرا سی بھی تشنگی
مے ایسی وہ نظر سے پلا کر چلا گیا
اکثر میں سوچتا ہوں کہ اس کو ہے کیا ملا
جو شخص میرے گھر کو جلا کر چلا گیا
آیا نہیں پلٹ کے وہ صدیاں گزر گئیں
جو شخص مجھ کو رہ میں بٹھا کر چلا گیا
میثم کبھی وہ شخص مجھے بھولے گا نہیں
یکسر جو ایک مجھ کو بھلا کر چلا گیا
یاسر علی میثم