برائے اصلاح: وہ پہلو میں جو بیٹھا ہو، اشارہ ٹوٹ جاتا ہے

مقبول

محفلین
محترم الف عین صاحب
محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
اور دیگر اساتذہ کرام سے اصلاح کی درخواست ہے

نوٹ: اشارہ سے مراد ٹریفک سگنل ہے اور شکارہ سے مراد ٹائٹینک جہاز ہے

وُہ پہلو میں جو بیٹھا ہو ،اشارہ ٹوٹ جاتا ہے
بچاتا ہوں اشارہ تو نظارہ ٹوٹ جاتا ہے

محبت کرنے والوں کا وہ قتلِ عام کرتے ہیں
وُہ جن کا ظلم ڈھائے بن اجارہ ٹوٹ جاتا ہے

بتاؤ مت کہ وُہ موجود تھا پھر غیر کے گھر پر
کہ ایسی بات سن کر دل ہمارا ٹوٹ جاتا ہے

یہ کیسا ناتواں سا دل دیا ہے مجھ کو مولا نے
ذرا سی ٹھیس لگنے سے بچارہ ٹوٹ جاتا ہے

مرمت ہوتا ہے ہر سال میرے گاؤں کا پُشتہ
کہ آئے سال دریا کا کنارہ ٹوٹ جاتا ہے

فقط عاشق اترتے ہیں وہاں قربان ہونے کو
جہاں گہرے سمندر میں شکارہ ٹوٹ جاتا ہے

کسی کی آتی ہے مقبول جب بھی یاد شدت سے
تو میری آنکھ میں ٹانکا ستارہ ٹوٹ جاتا ہے
 
الف عین

لائبریرین
پہلی بات تو یہ کہ ردیف اچھی چنا کرو، خواہ مخواہ کرتب دکھانے کی کوشش نہ کرو، اب اس ردیف میں بھی ساری نہ ٹوٹنے والی چیزیں تم نے توڑ ڈالی ہیں!

وُہ پہلو میں جو بیٹھا ہو ،اشارہ ٹوٹ جاتا ہے
بچاتا ہوں اشارہ تو نظارہ ٹوٹ جاتا ہے
.. اشارہ/نظارہ ٹوٹنا؟
مفہوم میری سمجھ میں نہیں آیا

محبت کرنے والوں کا وہ قتلِ عام کرتے ہیں
وُہ جن کا ظلم ڈھائے بن اجارہ ٹوٹ جاتا ہے
... اجارہ ٹوٹنا؟

بتاؤ مت کہ وُہ موجود تھا پھر غیر کے گھر پر
کہ ایسی بات سن کر دل ہمارا ٹوٹ جاتا ہے
.. درست

یہ کیسا ناتواں سا دل دیا ہے مجھ کو مولا نے
ذرا سی ٹھیس لگنے سے بچارہ ٹوٹ جاتا ہے
... بچارہ عوامی لفظ ہے، فصیح بے چارہ ہے

مرمت ہوتا ہے ہر سال میرے گاؤں کا پُشتہ
کہ آئے سال دریا کا کنارہ ٹوٹ جاتا ہے
... محاورہ تو ' آئے دن' ہوتا ہے، اسے اکثر کے قسم کے کسی لفظ /الفاظ سے بدل دو۔
پشتہ کو کنارہ کہا جا سکتا ہے؟ اس لحاظ سے کنارہ ٹوٹنا بھی محلِ نظر ہے

فقط عاشق اترتے ہیں وہاں قربان ہونے کو
جہاں گہرے سمندر میں شکارہ ٹوٹ جاتا ہے
... شکارہ تو کشمیری لمبی کشتی کا نام ہے، اس سے کوئی چھوٹا جہاز بھی مراد نہیں لیا جا سکتا چہ جائیکہ ٹائٹینک!

کسی کی آتی ہے مقبول جب بھی یاد شدت سے
تو میری آنکھ میں ٹانکا ستارہ ٹوٹ جاتا ہے
.. آت ہے، صحیح نہیں، اسے مکمل کر کے الفاظ بدل کر کہو
ٹانکا، ٹانکنے کا ماضی ہے، تب سوال اٹھتا ہے کہ کس نے ٹانکا؟ اگر صفت کے طور پر استعمال کرنا ہے تو 'ٹنکا ہوا' درست ہو گا۔ آنسو کے لئے کہنا بھی غلط ہی ہے
فلک سے میری آنکھوں کے ستارہ ٹوٹ جاتا ہے
کہا جا سکتا ہے
 
شُکریہ، سر
اس کو نکال دیتا ہوں
 
Top