برائے اصلاح و رہنمائی

الف عین صاحب
دل مرا کو بکو جب بکھر جائے گا
تو ذرا سوچ آخر کدھر جائے گا

ہم نے تو ویسے ہی دیکھا تھا اک نظر
کیا خبر تھی کہ دل میں اتر جائے گا

چھینا اس نے ابھی دوستوں سے مجھے
وہ مجھے مجھ سے بھی چھین کر جائے گا

جب محبت مری ہو گی کامل صنم
حسن تیرا زیادہ نکھر جائے گا

سینے پر ہاتھ کب تک رکھیں خاکسار
درد-دل ایک دن کام کر جائے گا
 
الف عین

لائبریرین
دل مرا کو بکو جب بکھر جائے گا
تو ذرا سوچ آخر کدھر جائے گا
... ایطا در آیا نا قافیے میں! مفہوم بھی کوئی خاص نہیں، بدل دو

ہم نے تو ویسے ہی دیکھا تھا اک نظر
کیا خبر تھی کہ دل میں اتر جائے گا
... پہلا مصرع قطعی رواں نہیں. تو طویل، ویسے، دیکھا کے آخری حروف کا اسقاط روانی مخدوش کرتا ہے
ہم نے ویسے ہی دیکھا تھا بس اک نطر
بہتر ہو گا

چھینا اس نے ابھی دوستوں سے مجھے
وہ مجھے مجھ سے بھی چھین کر جائے گا
.. چھین کر لے جانا محاورہ ہے، محض چھین کر جانا نہیں
پہلے مصرع میں بھی اسقاط روانی میں مانع ہے

جب محبت مری ہو گی کامل صنم
حسن تیرا زیادہ نکھر جائے گا
... صنم سے چھٹکارا حاصل کرو، پہلا مصرع بدل کر

سینے پر ہاتھ کب تک رکھیں خاکسار
درد-دل ایک دن کام کر جائے گا
.. واضح نہیں، کیا کام کر جائے گا؟
 
شکریہ سر پھر کوشش کروں گا انشاءاللہ
 
Top