عابد علی خاکسار
محفلین
الف عین صاحب
روح کی ہے وہاں غذا مخصوص
چلتی ہے طیبہ میں ہوا مخصوص
یوں تو ہیں سارے انبیا مخصوص
ہے مگر شان-مصطفی مخصوص
نہ ملے کوئی مرتبہ مخصوص
بس ملے آپ کی عطا مخصوص
اس کو سب شاہ ہیچ لگتے ہیں
وہ بنائیں جسے گدا مخصوص
سر-محشر بچائے گی ہم کو
جو ہے لجپال کی دعا مخصوص
عشق میں آپ کے صدا مچلیں
کر دو ایسی کوئی عطا مخصوص
سب مریضو چلو مدینے میں
بٹ رہی ہے وہاں شفا مخصوص
موت آئے تمھارے در پہ مجھے
میری ہے بس یہ التجا مخصوص
نعت کہنی شروع کی جب سے
ہر مرا شعر ہو گیا مخصوص
کبھی در چومنا کبھی چوکھٹ
عاشقوں کی ہے ہر ادا مخصوص
میں نے مانگی در-نبی پر جو
ہوگئی وہ مری دعا مخصوص
کر بلا میں اصول جینے کا
کر گیا ابن -فاطمہ مخصوص
اک نظر وہ کریں اگر عابد
نہیں رہتی کوئی وبا مخصوص
روح کی ہے وہاں غذا مخصوص
چلتی ہے طیبہ میں ہوا مخصوص
یوں تو ہیں سارے انبیا مخصوص
ہے مگر شان-مصطفی مخصوص
نہ ملے کوئی مرتبہ مخصوص
بس ملے آپ کی عطا مخصوص
اس کو سب شاہ ہیچ لگتے ہیں
وہ بنائیں جسے گدا مخصوص
سر-محشر بچائے گی ہم کو
جو ہے لجپال کی دعا مخصوص
عشق میں آپ کے صدا مچلیں
کر دو ایسی کوئی عطا مخصوص
سب مریضو چلو مدینے میں
بٹ رہی ہے وہاں شفا مخصوص
موت آئے تمھارے در پہ مجھے
میری ہے بس یہ التجا مخصوص
نعت کہنی شروع کی جب سے
ہر مرا شعر ہو گیا مخصوص
کبھی در چومنا کبھی چوکھٹ
عاشقوں کی ہے ہر ادا مخصوص
میں نے مانگی در-نبی پر جو
ہوگئی وہ مری دعا مخصوص
کر بلا میں اصول جینے کا
کر گیا ابن -فاطمہ مخصوص
اک نظر وہ کریں اگر عابد
نہیں رہتی کوئی وبا مخصوص