برائے اصلاح و رہنمائی

الف عین صاحب

اے خدا مصطفے کے ہوتے ہوئے
بخش دینا خطا کے ہوتے ہوئے

ہم نہیں جائیں گے جہنم میں
نسبت_مصطفے کے ہوتے ہوئے

کون بنتا امام ا قصی میں
سرور_انبیا کے ہوتے ہوئے

راہ سے ہم بھٹک نہیں سکتے
آپ کے نقش_پا کے ہوتے ہوئے

بارش_نور کیوں نہ برسے گی
ذکر_نور_خدا کے ہوتے ہوئے

یہ ہے حسرت کہ کاش ہوتا میں
رحمت_دوسرا کے ہوتے ہوئے

دیکھتا ہی نہ کوئی اور منظر
چہرہء والضحی کے ہوتے ہوئے

ہم جئیں گے مریں گے اور اٹھیں گے
لب پہ صلی علی کے ہوتے ہوئے
 
الف عین

لائبریرین
باقی نعت تو درست ہے، بس دونوں سروں کے اشعار پسند نہیں آئے۔ مطلع مفہوم سے عاری ہے، پہلے مصرع کی ردیف کی وجہ سے۔ یا تو اللہ سے شکایت کی جائے کہ اس کے باوجود وہ بخش نہیں رہا؟؟
مقطع میں تکنیکی سقم ہے، "اُر اُٹ گے" کی تقطیع کے باعث۔
ہم جئیں گے، مریں گے، اٹھیّں گے
ممکن ہے لیکن "پھر اٹھیں گے" کی ضرورت تھی۔ اس کا کچھ اور سوچو
 
مطلع۔۔
حشر میں ابتلا کے ہوتے ہوئے
غم نہیں مصطفے کے ہوتے ہوئے

مقطع
ہم جئں گے مریں گے اٹھیں گے
لب پہ صلی علی کے ہوتے ہوئے
الف عین صاحب سر اب چیک کریں
 
Top