عابد علی خاکسار
محفلین
الف عین صاحب
وہاں پر نور کی چادر تنی ہے
جہاں میلاد کی محفل سجی ہے
ادائے حسن_دنیا کہہ رہی ہے
کہ حسن_کل جہاں ذات_نبی ہے
ترے لب پر ہیں چرچے جس کے واعظ
وہ جنت تو مدینے کی گلی ہے
غم_محشر ہے سب کو اپنا لیکن
مرے آقا کو امت کی پڑی ہے
ادا ہر اک رقم کی ہے خدا نے
کتاب اللہ کی نعت_نبی ہے
جمال ایسا ملا ان کو کہ عابد
زلیخائی میں حسن_یوسفی ہے
وہاں پر نور کی چادر تنی ہے
جہاں میلاد کی محفل سجی ہے
ادائے حسن_دنیا کہہ رہی ہے
کہ حسن_کل جہاں ذات_نبی ہے
ترے لب پر ہیں چرچے جس کے واعظ
وہ جنت تو مدینے کی گلی ہے
غم_محشر ہے سب کو اپنا لیکن
مرے آقا کو امت کی پڑی ہے
ادا ہر اک رقم کی ہے خدا نے
کتاب اللہ کی نعت_نبی ہے
جمال ایسا ملا ان کو کہ عابد
زلیخائی میں حسن_یوسفی ہے