برائے اصلاح و رہنمائی

الف عین صاحب
امجد علی راجا صاحب
@ محمد خلیل الرحمان صاحب
ہر اک آدمی کی خطا بھول جاؤ
تم اپنی آنا کی صدا بھول جاؤ

فقط یوں تعلق نبھا ہے ممکن
وفا یاد رکھو جفا۔ بھول جاؤ

تڑپنا ہے جلنا ہے یوں زندگی بھر
مریض_محبت ! شفا بھول جاؤ

جلو خود تو چھٹ جائے گی ظملت_شب
کوئی اور کرے گا ضیا بھول جاؤ

تمھیں چلتے رہنا ہے چپ چاپ راہی
جہاں بھر نے کیا کیا کہا بھول جاؤ

یہ نیکی ہے اعلی کہ خلق_خدا سے
بھلا کر کے اس کا صلہ بھول جاؤ

تعصب سے نکلو تو پھرلطف آئے
یہ ہے کون نغمہ سرا بھول جاؤ

جہاں میں ضروری ہے تحقیق لیکن
جو ہو سوچ سے ماورا بھول جاؤ

عابد علی خاکسار
 
@
الف عین صاحب
امجد علی راجا صاحب
@ محمد خلیل الرحمان صاحب
ہر اک آدمی کی خطا بھول جاؤ
تم اپنی آنا کی صدا بھول جاؤ

فقط یوں تعلق نبھا ہے ممکن
وفا یاد رکھو جفا۔ بھول جاؤ

تڑپنا ہے جلنا ہے یوں زندگی بھر
مریض_محبت ! شفا بھول جاؤ

جلو خود تو چھٹ جائے گی ظملت_شب
کوئی اور کرے گا ضیا بھول جاؤ

تمھیں چلتے رہنا ہے چپ چاپ راہی
جہاں بھر نے کیا کیا کہا بھول جاؤ

یہ نیکی ہے اعلی کہ خلق_خدا سے
بھلا کر کے اس کا صلہ بھول جاؤ

تعصب سے نکلو تو پھرلطف آئے
یہ ہے کون نغمہ سرا بھول جاؤ

جہاں میں ضروری ہے تحقیق لیکن
جو ہو سوچ سے ماورا بھول جاؤ

عابد علی خاکسار
الف عین عین صاحب
 

الف عین

لائبریرین
الف عین صاحب
امجد علی راجا صاحب
@ محمد خلیل الرحمان صاحب
ہر اک آدمی کی خطا بھول جاؤ
تم اپنی آنا کی صدا بھول جاؤ
انا؟ انا کی صدا کیسی ہوتی ہے؟
محض 'انا بھول جاؤ' باندھنے کی کوشش کریں
فقط یوں تعلق نبھا ہے ممکن
وفا یاد رکھو جفا۔ بھول جاؤ
نبھانا؟ تکنیکی طور پر درست ہے ('نبھانا" کے ساتھ)، مگر بات نہیں بنی
تڑپنا ہے جلنا ہے یوں زندگی بھر
مریض_محبت ! شفا بھول جاؤ
کسے تڑپنا ہے؟ واضح کرو
جلو خود تو چھٹ جائے گی ظملت_شب
کوئی اور کرے گا ضیا بھول جاؤ
ظملت تو میں ظلمت مان لیتا ہوں، لیکن تب بھی شعر سمجھ نہیں سکا۔
اور کو" اَر" بنانا درست نہیں
تمھیں چلتے رہنا ہے چپ چاپ راہی
جہاں بھر نے کیا کیا کہا بھول جاؤ
درست
یہ نیکی ہے اعلی کہ خلق_خدا سے
بھلا کر کے اس کا صلہ بھول جاؤ
اعلیٰ ادنیٰ نیکیاں عجیب لگتا ہے، پہلے مصرع کا اول نصف ٹکڑا بدلو
تعصب سے نکلو تو پھرلطف آئے
یہ ہے کون نغمہ سرا بھول جاؤ
واضح نہیں ہوا
جہاں میں ضروری ہے تحقیق لیکن
جو ہو سوچ سے ماورا بھول جاؤ
ٹھیک
مزید یہ کہ ذرا املا سوچ سمجھ کر درست لکھی جائے۔ مجھے تو زیر کی جگہ انڈر سکور پر بھی اعتراض ہے، اور یہ ہر کی بورڈ میں موجود ہوتا ہے، پھر یہ نئی علامت کیوں؟
 
Top