مقبول
محفلین
سر الف عین
ایک غزل اصلاح کے لیے آپ کی خدمت میں پیش ہے
کچھ ایسے زندگی کے دُکھ ہیں ،سُنا نہ پائیں
کچھ ایسے زخمِ بھی ہیں ہم جو دکھا نہ پائیں
باقی تو سارا گھر ہی جھونکا ہے آگ میں، پر
اس کے لکھے ہوئے جو خط ہیں جلا نہ پائیں
ہم نے ہے کی محبت، جرمِ عظیم ہے جو
ہم اپنے پھر کیے کی کیسے سزا نہ پائیں
وُہ زندگی میں ہم کو ہیں کر چکے فراموش
مر کے بھی ہم تو جن کو شاید بھلا نہ پائیں
جن کے ہے پاس دل کا اپنے علاج ممکن
کوئی عجب نہیں ہم ان سے دوا نہ پائیں
یہ دور ظلم کا ہے حکم آیا ہے کہ عاشق
رو بھی رہے اگر ہوں، آنسو بہا نہ پائیں
چوری کریں کہاں سے، ماریں کہاں پہ ڈاکہ
جتنا ہے خرچ اتنا ہم تو کما نہ پائیں
ناراض ان سے ہونا بس میں نہیں ہے اپنے
چاہیں اگر بھی ہم تو دیوار اٹھا نہ پائیں
مقبول کیا بڑھائیں ہم ان سے اب تعلق
قسمیں جو توڑ ڈالیں ، وعدے نبھا نہ پائیں
ایک غزل اصلاح کے لیے آپ کی خدمت میں پیش ہے
کچھ ایسے زندگی کے دُکھ ہیں ،سُنا نہ پائیں
کچھ ایسے زخمِ بھی ہیں ہم جو دکھا نہ پائیں
باقی تو سارا گھر ہی جھونکا ہے آگ میں، پر
اس کے لکھے ہوئے جو خط ہیں جلا نہ پائیں
ہم نے ہے کی محبت، جرمِ عظیم ہے جو
ہم اپنے پھر کیے کی کیسے سزا نہ پائیں
وُہ زندگی میں ہم کو ہیں کر چکے فراموش
مر کے بھی ہم تو جن کو شاید بھلا نہ پائیں
جن کے ہے پاس دل کا اپنے علاج ممکن
کوئی عجب نہیں ہم ان سے دوا نہ پائیں
یہ دور ظلم کا ہے حکم آیا ہے کہ عاشق
رو بھی رہے اگر ہوں، آنسو بہا نہ پائیں
چوری کریں کہاں سے، ماریں کہاں پہ ڈاکہ
جتنا ہے خرچ اتنا ہم تو کما نہ پائیں
ناراض ان سے ہونا بس میں نہیں ہے اپنے
چاہیں اگر بھی ہم تو دیوار اٹھا نہ پائیں
مقبول کیا بڑھائیں ہم ان سے اب تعلق
قسمیں جو توڑ ڈالیں ، وعدے نبھا نہ پائیں