برائے اصلاح - ہم شہر بھر میں خود کو، بدنام دیکھتے ہیں

فلسفی

محفلین
سر الف عین اور دیگر احباب سے اصلاح کی گذارش ہے۔

ہم شہر بھر میں خود کو، بدنام دیکھتے ہیں
پتھر کو پوجنے کا، انجام دیکھتے ہیں

عاشق کی خوبیوں سے، صرفِ نظر کریں گے
اہلِ خرد جنوں کا، الزام دیکھتے ہیں

مشکل میں دوسروں کی، امداد کے بجائے
کم ظرف لوگ اپنا، آرام دیکھتے ہیں

کوشش تھی دردِ دل کو، ظاہر نہ ہونے دیں گے
ہم آئینے میں خود کو، ناکام دیکھتے ہیں

دل بے وفا کو دے کر، خاموش بیٹھ کر ہم
اب زندگی کا اپنی، انجام دیکھتے ہیں​
 

فلسفی

محفلین
حضرت فلسفی صاحب خوب غزل کہی۔ تاہم دوسرا شعر سمجھ نہیں آ سکا۔
بہت شکریہ منذر بھائی۔
کہنا یہ چاہ رہا ہوں کہ عشق والوں میں اگر کوئی خوبی بھی ہے تو اہل خرد اس کو نظر انداز کردیتے ہیں کہ ان کے مطابق عاشق پر جنوں کا الزام ہوتا ہے یعنی عقل سے ماوراء۔
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
دوسرا شعر واقعی واضح نہیں، الفاظ بدل کر واضح کرو
اب زندگی کا اپنی، انجام دیکھتے ہیں
کیا سیدھابہتر نہیں
اب اپنی زندگی کا انجام دیکھتے ہیں
باقی درست ہے غزل
درمیان میں کوما کی ضرورت نہیں
 

فلسفی

محفلین
دوسرا شعر واقعی واضح نہیں، الفاظ بدل کر واضح کرو
اب زندگی کا اپنی، انجام دیکھتے ہیں
کیا سیدھابہتر نہیں
اب اپنی زندگی کا انجام دیکھتے ہیں
باقی درست ہے غزل
درمیان میں کوما کی ضرورت نہیں
بہت شکریہ سر۔

متبادل سوچتا ہوں۔
 

فلسفی

محفلین
جی بہتر ہے سر، ابھی تو اور کچھ سوجھ نہیں رہا، لیکن اس کو مزید بہتر کر کے پیش کروں گا۔
سر الف عین ، "الزام" والے مصرعے کا کوئی متبادل تو سمجھ میں نہیں آیا۔ لیکن ایک حسن مطلع اور ایک مزید شعر کے بارے میں آپ کی رائے درکار ہے۔


وقتِ اجل کو اپنے دو گام دیکھتے ہیں
بارش میں پھر سے بھیگی جب شام دیکھتے ہیں

نظریں اٹھا کے زاہد اس کو نہ دیکھ پایا
ہر روز جو تماشہ ہم عام دیکھتے ہیں​
 

الف عین

لائبریرین
دوسرا شعر تو ٹھیک ہے مگر حسن مطلع واضح نہیں ہوا۔ بارش یا شام کا موت سے تعلق؟
اگر دور از کار ربط قبول کر بھی لیا جائے تو 'پھر سے بھیگی جب' اچھا نہیں لگتا
 

میم الف

محفلین
ہم شہر بھر میں خود کو، بدنام دیکھتے ہیں
پتھر کو پوجنے کا، انجام دیکھتے ہیں

کوشش تھی دردِ دل کو، ظاہر نہ ہونے دیں گے
ہم آئینے میں خود کو، ناکام دیکھتے ہیں

دل بے وفا کو دے کر، خاموش بیٹھ کر ہم
اب زندگی کا اپنی، انجام دیکھتے ہیں​
آپ اِتنا کیوں دیکھتے ہیں؟
 

فلسفی

محفلین
دوسرا شعر تو ٹھیک ہے مگر حسن مطلع واضح نہیں ہوا۔ بارش یا شام کا موت سے تعلق؟
اگر دور از کار ربط قبول کر بھی لیا جائے تو 'پھر سے بھیگی جب' اچھا نہیں لگتا
شکریہ سر

حسن مطلع والے شعر کو درست کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
 
Top