برائے اصلاح: ہم نے کیا زندگی گذاری ہے

مقبول

محفلین
سر الف عین
ایک غزل اصلاح کے لیے پیشِ خدمت ہے
نوٹ: یہ سب غزلیں ابھی کی نہیں ہیں۔ ان میں سے اکثر بہت پہلے کی غیر اصلاح شدہ ہیں جن کو میں بہتر کر کے اب اصلاح کے لیے پیش کر رہا ہوں

ہم نے کیا زندگی گذاری ہے
اک بلا سر سے بس اتاری ہے

بے وقوفوں میں بحث جاری ہے
کون نوری ہے کون ناری ہے

میرے جذبوں کا گرم ہے موسم
ان کے ہاں کب سے برف باری ہے

آنے والا ہے کوئی طوفاں کیا؟
آنکھ میں کیوں خامشی سی طاری ہے؟

واپس آیا نہیں کوئی جا کر
موت یک طرفہ ہی سواری ہے

ہم ہیں عاشق، ہمارا مذہب ہی
سوگواری ہے آہ و زاری ہے

دیکھ کر دل، طبیب کہتے ہیں
بچنا مشکل ہے ضرب کاری ہے

ایک پتا ہلا نہیں سکتے
اتنی اوقات بس ہماری ہے

عشق ہر ایک پر نہیں لازم
یہ تو مضمون اختیاری ہے

خاک کر دے گی تجھ کو یہ مقبول
تیرے اندر جو خاکساری ہے
 
صریر

محفلین
ماشاء اللہ مقبول سر، اچھے‌اشعار ہیں۔ تکنیکی اور معنوی باریکیاں تو استادِ محترم دیکھیں گے، کچھ اوپری اوپری تجاویز میری طرف سے یہ ہیں۔

بے وقوفوں میں بحث جاری ہے
کون نوری ہے کون ناری ہے
نوری اور ناری کے تلازم سے 'بیوقوں' اپنی جگہ نہیں بنا پارہا۔
خاک زادوں میں بحث جاری ہے
کون نوری ہے کون ناری ہے

واپس آیا نہیں کوئی جا کر
موت یک طرفہ ہی سواری ہے
کوئی آتا نہیں وہاں جا کر
موت یک طرفہ ہی سواری ہے

'سواری' بمعنی سفر کے، یہ بھی استادِ محترم سے کنفرم کرنا پڑے گا۔
 
بہت شکریہ، صریر صاحب
ہاہاہا۔ بے وقوفوں صرف شعر کو طنزاحیہ بنانے کے لیے ڈال دیا تھا۔😄😄
 
الف عین

لائبریرین
سر الف عین
ایک غزل اصلاح کے لیے پیشِ خدمت ہے
نوٹ: یہ سب غزلیں ابھی کی نہیں ہیں۔ ان میں سے اکثر بہت پہلے کی غیر اصلاح شدہ ہیں جن کو میں بہتر کر کے اب اصلاح کے لیے پیش کر رہا ہوں

ہم نے کیا زندگی گذاری ہے
اک بلا سر سے بس اتاری ہے
دوسرے مصرعے میں "بس" کے مختلف معنی ہو سکتے ہیں، نثر دیکھو
بس، ایک بلا سر سے اتاری ہے ( باقی بلائیں بدستور ہیں)
ایک بلا بس سر سے اتاری ہے( سر کے علاوہ دوسرے اعضاء پر بلائیں بدستور ہیں )
سر سے ایک بلا بس( ابھی ابھی) اتاری ہے( اور دوسرے کام باقی ہیں)
مصرعے میں تیسرے معنی سمجھے جائیں گے جب کہ یہاں بس بمعنی صرف ہیں
بس اتاری ہے اک بلا سر سے... زیادہ درست استعمال ہو گا، اس لئے شاید
بس بلا سر سے اک اتاری ہے
کر دیا جائے
بے وقوفوں میں بحث جاری ہے
کون نوری ہے کون ناری ہے
ٹھیک، لیکن کیا کہنا چاہ رہے ہیں، طنز کس پر ہے؟
میرے جذبوں کا گرم ہے موسم
ان کے ہاں کب سے برف باری ہے
درست
آنے والا ہے کوئی طوفاں کیا؟
آنکھ میں کیوں خامشی سی طاری ہے؟
ترمیم شدہ درست
واپس آیا نہیں کوئی جا کر
موت یک طرفہ ہی سواری ہے
یہ والی سواری رکشا والوں کی اصطلاح میں درست ہے۔شعر درست ہے، صریر کا مشورہ بھی درست ہے، جو تم کو بہتر لگے
ہم ہیں عاشق، ہمارا مذہب ہی
سوگواری ہے آہ و زاری ہے
درست
دیکھ کر دل، طبیب کہتے ہیں
بچنا مشکل ہے ضرب کاری ہے
درست
ایک پتا ہلا نہیں سکتے
اتنی اوقات بس ہماری ہے
درست، ویسے بس کی نشست یہاں درست نہیں کی جا سکتی شاید
عشق ہر ایک پر نہیں لازم
یہ تو مضمون اختیاری ہے

خاک کر دے گی تجھ کو یہ مقبول
تیرے اندر جو خاکساری ہے
دونوں درست
 
مقبول

محفلین
دوسرے مصرعے میں "بس" کے مختلف معنی ہو سکتے ہیں، نثر دیکھو
بس، ایک بلا سر سے اتاری ہے ( باقی بلائیں بدستور ہیں)
ایک بلا بس سر سے اتاری ہے( سر کے علاوہ دوسرے اعضاء پر بلائیں بدستور ہیں )
سر سے ایک بلا بس( ابھی ابھی) اتاری ہے( اور دوسرے کام باقی ہیں)
مصرعے میں تیسرے معنی سمجھے جائیں گے جب کہ یہاں بس بمعنی صرف ہیں
بس اتاری ہے اک بلا سر سے... زیادہ درست استعمال ہو گا، اس لئے شاید
بس بلا سر سے اک اتاری ہے
کر دیا جائے
سر الف عین ، بہت شکریہ
ٹھیک، لیکن کیا کہنا چاہ رہے ہیں، طنز کس پر ہے؟
ایسے لوگوں پر جن کا نہ تو اس موضوع میں کوئی کردار ہوتا نہ ہی ان کی باتوں سے کوئی فرق پڑنے والا ہوتا ہے پھر بھی اسی پر بحث کیے جاتے ہیں
 
Top