برائے اصلاح: ہونے لگی شکست تو مُہرہ بدل لیا

مقبول

محفلین
محترم الف عین صاحب
اور دیگر اساتذہ کرام سے اصلاح کی گذارش کے ساتھ پیش کرتا ہوں

دل ہارنے لگا وُہ، تو پہرہ بدل لیا
ہونے لگی شکست تو مہرہ بدل لیا

اک بے وفا کو دور سے پہچان لیتے لوگ
اچھا کیا جناب نے چہرہ بدل لیا

جب بادشاہ کی موت پہ بدلا جو بادشاہ
لوگوں نے زندہ باد کا نعرہِ بدل لیا

شاید ترے خیال سے پیچھا چھڑا سکوں
میں نے اسی خیال سے کمرہ بدل لیا

پہلے، کی بات اس نے، پھراٹھا دیا نقاب
لفظوں سے بچ گیا میں، تو آرہ بدل لیا

عابد کی طرح اس نے مجھے پوجا رات بھر
جب دن چڑھا تو خوف سے بُشرہ بدل لیا

تبدیل ہم نہ کر سکے مقبول نام تک
لوگوں نے جتنی دیر میں شجرہ بدل لیا
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
دل ہارنے لگا وُہ، تو پہرہ بدل لیا
ہونے لگی شکست تو مہرہ بدل لیا

اک بے وفا کو دور سے پہچان لیتے لوگ
اچھا کیا جناب نے چہرہ بدل لیا

جب بادشاہ کی موت پہ بدلا جو بادشاہ
لوگوں نے زندہ باد کا نعرہِ بدل لیا

دو شعروں کے بعد آپ نے قافیہ بدل لیا :)
ایطا سے بچنے کے لیے مطلع میں کوئی ایک قافیہ بدل دیں تو ٹھیک ہو جائے گا
 
مقبول

محفلین
دو شعروں کے بعد آپ نے قافیہ بدل لیا :)
ایطا سے بچنے کے لیے مطلع میں کوئی ایک قافیہ بدل دیں تو ٹھیک ہو جائے گا

رؤف صاحب (معذرت چاہتا ہوں، میں فون پر انگریزی نہیں لکھ سکتا، اس لیے آپ کے نام کو ٹیگ نہیں سکا)! یہ دو مطلع دیکھیے، ان میں کوئی قابلِ قبول ہے؟ پھر جیسے استادِ محترم حکم دیں گے ویسے کر لیں گے

سمجھا تھا میں مِلن کا وتیرہ بدل لیا
خنجر وہیں رکھا فقط ابرہ بدل لیا

مشکل میں اس نے اپنا یوں بہرہ بدل لیا
گردش میں آیا مجھ سے ستارہ بدل لیا
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
بھائی آپ مجھ حقیر سے کیا اصلاح چاہتے ہیں میں تو کچھ نہیں جانتا۔:) جتنا کچھ جانتا تھا سو عرض کر دیا تھا آپ ایسا کریں کہ سید عاطف علی بھائی سے اس بارے اصلاح کرا لیں۔ میں نے عاطف بھائی کو ٹیگ بھی کر دیا ہے
 
شُکریہ، رؤف بھائی۔ آپ نے نشان دہی کی تھی تو میرا فرض بنتا تھا کہ آپ سے مشورہ لوں

میں اپنے اصلاح طلب مواد میں جب محترم الف عین صاحب کو ٹیگ کرتا ہوں تو اس فہرست میں دیگر اساتذہ بھی لکھا ہوتا ہے۔ میرا مفروضہ ہے اس میں سید عاطف علی صاحب بھی شامل ہوں گے ۔ مجھے بہت خوشی ہو گی اگر وہ اپنی رائے دینا پسند فرمائیں گے
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
جہاں پر دیگر اساتذہ کا حوالہ ہے وہ تو صرف تلاش کرنے کے لیے ہوتا ہے نیچے جہاں پر استادِ محترم الف عین صاحب کا نام لکھا ہے وہاں پر آپ اساتذہ کو ٹیگ کیا کریں
 
الف عین

لائبریرین
قافیے تو بہر حال غلط ہی ہیں۔ صرف 'رہ' مشترک ہونے سے قافیہ نہیں بن جاتا۔ اس سے پہلے کی حرکت کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔ اگر اس سے پہلے چ زیر ہ اور پ زیر ہ آ رہا ہے تو قافیہ درست۔ لیکن م پیش ہ آنے سے غلط
 
جہاں پر دیگر اساتذہ کا حوالہ ہے وہ تو صرف تلاش کرنے کے لیے ہوتا ہے نیچے جہاں پر استادِ محترم الف عین صاحب کا نام لکھا ہے وہاں پر آپ اساتذہ کو ٹیگ کیا کریں
اکثر محفلین یہ غلطی دہراتے ہیں۔ اپنا مراسلہ لکھتے وقت جو ٹیگ شامل کیے جاتے ہیں ( جو دھاگے کی ابتداء میں عنوان کے نیچے نظر آتے ہیں) وہ ، آپ نے درست نشاندھی کی ، کی تلاش میں مدد دینے کے لیے ہوتے ہیں۔ یہاں مضمون نگار اپنا نام یا اپنی نگارش قلم کے نمائندہ الفاظ شامل کرسکتا ہے۔

البتہ جب کسی محفلین کی توجہ درکار ہو تو اپنے مراسلے کے آخر میں @ کا نشان ٹائپ کیجیے اور بغیر اسپیس دئیے ان محفلین کا نام بعینہٖ ایسے لکھیے جیسے وہ خود اپنا نام لکھتے ہیں۔
 
مقبول

محفلین
قافیے تو بہر حال غلط ہی ہیں۔ صرف 'رہ' مشترک ہونے سے قافیہ نہیں بن جاتا۔ اس سے پہلے کی حرکت کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔ اگر اس سے پہلے چ زیر ہ اور پ زیر ہ آ رہا ہے تو قافیہ درست۔ لیکن م پیش ہ آنے سے غلط
سر، شُکریہ۔
ان میں سے کون سے قافیے آپ کے لحاظ سے زیادہ تعداد میں ٹھیک ہیں ؟
میرے خیال سے تو یہ گروپ بن رہے ہیں
۱- پہرہ، تیرہ، چہرہ
۲- مُہرہ، بُشرہ
۳-بہرہ، ابرہ، نعرہ، کمرہ، آرہ، شجرہ، تارہ

براہِ مہربانی رہنمائی فرمایئے
 
آخری تدوین:

مقبول

محفلین
اکثر محفلین یہ غلطی دہراتے ہیں۔ اپنا مراسلہ لکھتے وقت جو ٹیگ شامل کیے جاتے ہیں ( جو دھاگے کی ابتداء میں عنوان کے نیچے نظر آتے ہیں) وہ ، آپ نے درست نشاندھی کی ، کی تلاش میں مدد دینے کے لیے ہوتے ہیں۔ یہاں مضمون نگار اپنا نام یا اپنی نگارش قلم کے نمائندہ الفاظ شامل کرسکتا ہے۔

البتہ جب کسی محفلین کی توجہ درکار ہو تو اپنے مراسلے کے آخر میں @ کا نشان ٹائپ کیجیے اور بغیر اسپیس دئیے ان محفلین کا نام بعینہٖ ایسے لکھیے جیسے وہ خود اپنا نام لکھتے ہیں۔
سر، وضاحت کے لیے شکریہ
 
الف عین

لائبریرین
صرف پہرہ اور چہرہ درست قوافی ہیں۔ باقی تو ایسے ہی ہیں جیسے کھاتا، دیکھتا، سنتا۔ اس وقت سمجھانے کے لئے الفاظ نہیں مل رہے ہیں لیکن محفل میں ہی دیکھ لو قوافی پر جگہ جگہ بحثیں کی گئی ہیں
 
مقبول

محفلین
صرف پہرہ اور چہرہ درست قوافی ہیں۔ باقی تو ایسے ہی ہیں جیسے کھاتا، دیکھتا، سنتا۔ اس وقت سمجھانے کے لئے الفاظ نہیں مل رہے ہیں لیکن محفل میں ہی دیکھ لو قوافی پر جگہ جگہ بحثیں کی گئی ہیں
محترم الف عین صاحب

سر، میرے خیال میں ایطا کا سقم تو موجود ہے لیکن مجھ کم پڑھ کی سمجھ میں نہیں آ سکا کہ چہرہ اور پہرہ ہی فقط قافیہ بن رہے ہیں۔

آپ کی ہدایت کے مطابق، میں اس فورم پر قافیہ کے متعلق بحثیں پڑھوں گا اور اپنی درستگی کو کوشش کروں گا۔

شکریہ
 
Top