اشرف علی
محفلین
محترم الف عین سر
آداب !
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ۔
~~~~~~~~
تغافل مجھ سے اِس درجہ کرو گے
یہ کب سوچا تھا ، تم ایسا کرو گے
ہمارے ساتھ مر جاؤ تو اچھا
ہمارے بعد جی کر کیا کرو گے
مزہ تو جب ہے وہ بھی دیکھے تم کو
تمہی کب تک اُسے دیکھا کرو گے
سنو ! مجھ سے وہی اک وعدہ کرنا
جو وعدہ واقعی پورا کرو گے
مِری یادیں یکایک جاگ اٹھیں گی
اکیلے جب بھی تم سویا کرو گے
جب اچھی شاعری کرتا نہیں میں
تو میرے شعر سن کر کیا کرو گے
کسی کا ، وہ بھی ہو جائے گا اک دن
کسی کا ، تم بھی کہلایا کرو گے
مِری مانو ، بھُلا دو اُس کو اشرف !
یوں کب تک انتظار اُس کا کرو گے
آداب !
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ۔
~~~~~~~~
تغافل مجھ سے اِس درجہ کرو گے
یہ کب سوچا تھا ، تم ایسا کرو گے
ہمارے ساتھ مر جاؤ تو اچھا
ہمارے بعد جی کر کیا کرو گے
مزہ تو جب ہے وہ بھی دیکھے تم کو
تمہی کب تک اُسے دیکھا کرو گے
سنو ! مجھ سے وہی اک وعدہ کرنا
جو وعدہ واقعی پورا کرو گے
مِری یادیں یکایک جاگ اٹھیں گی
اکیلے جب بھی تم سویا کرو گے
جب اچھی شاعری کرتا نہیں میں
تو میرے شعر سن کر کیا کرو گے
کسی کا ، وہ بھی ہو جائے گا اک دن
کسی کا ، تم بھی کہلایا کرو گے
مِری مانو ، بھُلا دو اُس کو اشرف !
یوں کب تک انتظار اُس کا کرو گے