برائے اصلاح ۔ سنتا ہے اور کون مرے ہم نفس، پکار

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
محترم الف عین ، یاسر شاہ صاحب!
ایک حمد کی اصلاح کی درخواست ہے۔

سنتا ہے اور کون مرے ہم نفس، پکار
اللہ کے سوا نہ کسی کو عبث پکار

اپنی صفات میں بھی ہے وہ ذات لا شریک
اُس کو پکار اور اسی کو ہی بس پکار

دل سے نکال دے سبھی خدشات، سارے غم
شہ رگ سے بھی قریں ہے وہ بے پیش و پس پکار

میں ڈھونڈتا تھا دہر میں لیکن، خدا خدا
اٹھی ہے میرے جسم کی ہر ایک نس پکار

دل کا قرار ہے وہی حاجت روا بھی ہے
سنتا ہے اک وہی دلِ مضطر کی بس پکار
 

یاسر شاہ

محفلین
سنتا ہے اور کون مرے ہم نفس، پکار
اللہ کے سوا نہ کسی کو عبث پکار
اچھا ہے ۔خوب ماشاء اللہ
صوتی قافیہ بھی چل جائے گا۔
اپنی صفات میں بھی ہے وہ ذات لا شریک
اُس کو پکار اور اسی کو ہی بس
اپنی صفات میں بھی۔۔۔
"بھی" کا محل نہیں ۔لہذا پہلے مصرع کی ایک شکل ہو گی:
ذات و صفات میں ہے جو یکتا و لاشریک
اُس کو پکار اور اسی کو ہی بس پکار
دل سے نکال دے سبھی خدشات، سارے غم
شہ رگ سے بھی قریں ہے وہ بے پیش و پس پکار
واہ ۔اچھا ہے ۔
پس و پیش یا پیش و پس دونوں لغت کے لحاظ سے جھجھک اور ترددکے معنوں میں استعمال ہو سکتے ہیں ۔تدوین کر دی۔
میں ڈھونڈتا تھا دہر میں لیکن، خدا خدا
اٹھی ہے میرے جسم کی ہر ایک نس پکار
پہلے مصرع میں خدا خدا بے محل لگتا ہے ۔کچھ اور کہیں۔
دل کا قرار ہے وہی حاجت روا بھی ہے
سنتا ہے اک وہی دلِ مضطر کی بس پکار
واہ ۔بہت خوب ماشاء اللہ۔

دیکھیے اعجاز صاحب کیا فرماتے ہیں ۔
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اصلاح کے بعد:

سنتا ہے اور کون مرے ہم نفس، پکار
اللہ کے سوا نہ کسی کو عبث پکار

ذات و صفات میں ہے وہ یکتا و لا شریک
اُس کو پکار اور اسی کو ہی بس پکار

دل سے نکال دے سبھی خدشات، سارے غم
شہ رگ سے بھی قریں ہے وہ، بے پیش و پس پکار

جس کو کسی بھی آنکھ نے دیکھا نہیں، اُسے
اٹھی ہے میرے جسم کی ہر ایک نس پکار

دل کا قرار ہے وہی حاجت روا بھی ہے
سنتا ہے اک وہی دلِ مضطر کی بس پکار
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
دل سے نکال دے سبھی خدشات، سارے غم
شہ رگ سے بھی قریں ہے وہ، بے پیش و پس پکار
سبحان اللہ !!!سبحان اللہ
دل کا قرار ہے وہی حاجت روا بھی ہے
سنتا ہے اک وہی دلِ مضطر کی بس پکار
بےشک بےشک
بہت اعلیٰ
روفی بھیا !ماشاء اللہ
ماشاء اللہ
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
سبحان اللہ !!!سبحان اللہ

بےشک بےشک
بہت اعلیٰ
روفی بھیا !ماشاء اللہ
ماشاء اللہ
بہت شکریہ آپا! سلامت رہیں۔
اچھا اب اس حمد کا ایک اور طرح سے مزا لیجیے وہ یوں کہ "اللہ کے سوا نہ کسی کو عبث پکار" والے مصرع کو ہر شعر کے دو مصرعے کے ساتھ ملا کر پڑھیے۔ 😊
 
Top