میرے اشعار پہ تنقید اصلاح اور مشوروں سے نوازیں

  • Total voters
    1
تبدیلیوں کے بعد محترم جناب الف عین صاحب کے لئے برائے اصلاح
-------------------------------
تکلیف کے لمحات گزر جاتے ہیں
صدمات کے جذبات گُزر جاتے ہیں
حالات تو اچھے بُرے جیسے بھی ہوں
حالات تو سارے ہی گزر جاتے ہیں
ہرگز بھی نہیں اُن سے وفا کی امید
جو بِن دیکھے ہی تو گزر جاتے ہیں
تیرے ہی لئے دل میں نہ آیا کوئی
تجھ بِن سالوں ہی تو گزر جاتے ہیں
ارشد وہ تو نہ سمجھیں گے دل کی بات
ہم ہیں جو جاں سے گزر جاتے ہیں
 
ارشد چوہدری بھائی اردو محفل میں خوش آمدید!

پابندِ بحور شاعری میں وزن، قافیہ اور ردیف کی اہمیت خوبصورت خیالات سے بھی زیادہ ہے۔ یوں حدود و قیود سے آزادی کے لیے آزاد نظم سے لیکر نثری نظم تک موجو ہیں لیکن جو مزہ ان بیڑیوں میں ہے وہ آزادی میں نہیں۔ ملاحظہ فرمائیے ہمارا مضمون

شاعری سیکھنے کا بنیادی قاعدہ
 
الف عین

لائبریرین
پہلے تو یہ یاد رکھیں کہ تصحیح اسی لڑی میں کی جائے۔ اب مجھے قطعی یاد نہیں کہ اس کی پچھلی شکل کیا تھی۔ میں تو یہی کہہ سکتا ہوں کہ پچھلی غزل میں بھی ردیف قافیے کی پابندی کا کہا ہو گا۔ جو اس بار بھی محسوس کر رہا ہوں۔ ’گزر جاتے ہیں‘ ردیف مان لیتے ہیں، تو قوافی کیا ہیں؟ پہلے شعر میں، اگر اسے مطلع کہا جائے تو جذبات اور لمحات ہیں۔ تو اسی کے مابق قوافی ہونے چاہئیں۔ لیکن اگلے اشعار میں ’ہی‘ ’سے‘ اور ’تو‘ قوافی ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
ارشد چوہدری بھائی اردو محفل میں خوش آمدید!

پابندِ بحور شاعری میں وزن، قافیہ اور ردیف کی اہمیت خوبصورت خیالات سے بھی زیادہ ہے۔ یوں حدود و قیود سے آزادی کے لیے آزاد نظم سے لیکر نثری نظم تک موجو ہیں لیکن جو مزہ ان بیڑیوں میں ہے وہ آزادی میں نہیں۔ ملاحظہ فرمائیے ہمارا مضمون

شاعری سیکھنے کا بنیادی قاعدہ
شکریہ خلیل میاں۔ لیکن اتفاق سے اس ’غزل‘ میں بحر کی پابندی ہے اگرچہ یہ رباعی کی بحر ہے جسے عام طور پر غزل میں استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ تمہارے قاعدے میں ردیف قوافی نہیں، بحر سکھائی جاتی ہے۔ اور بہت خوبصورت انداز میں!!
 
Top