عابد علی خاکسار
محفلین
استاد محترم الف عین صاحب
امجد علی راجا صاحب
یہی مریضءمحبت دوا تلاش کریں
کوئی بہانہ ملاقات کا تلاش کریں
عذاب سے نہیں رستہ فرار کا جب کوئی
تو پھر چلو سبھی اپنی خطا تلاش کریں
ضمیر جاگے کچھ ایسا ہمارے لوگوں کا
کہ سب خطاوں کی خود ہی سزا تلاش کریں
شیوخ سے ہو کے بیزار دل یہ کہتا ہے
کہ میکدے میں کوئی پارسا تلاش کریں
جسے تمام گلستان سے محبت ہو
چلو ہم ایسا کوئی رہنما تلاش کریں
وہ آرہا ہے تو اس کی نشاط کی خاطر
اداس دل سے کوئی قہقہہ تلاش کریں
سکوت وہ کہ صدا اپنی لوٹ آتی ہے
ادھر کہاں کسی کی ہم صدا تلاش کریں
ملے گا گھر میں سرء طور کی نہیں حاجت
جو لوگ اپنے دلوں میں خدا تلاش کریں
جو مانگنی ہے دعا تو پھر آ و ہم عابد
قبول ہو جو ،وہ حرفء دعا تلاش کریں
امجد علی راجا صاحب
یہی مریضءمحبت دوا تلاش کریں
کوئی بہانہ ملاقات کا تلاش کریں
عذاب سے نہیں رستہ فرار کا جب کوئی
تو پھر چلو سبھی اپنی خطا تلاش کریں
ضمیر جاگے کچھ ایسا ہمارے لوگوں کا
کہ سب خطاوں کی خود ہی سزا تلاش کریں
شیوخ سے ہو کے بیزار دل یہ کہتا ہے
کہ میکدے میں کوئی پارسا تلاش کریں
جسے تمام گلستان سے محبت ہو
چلو ہم ایسا کوئی رہنما تلاش کریں
وہ آرہا ہے تو اس کی نشاط کی خاطر
اداس دل سے کوئی قہقہہ تلاش کریں
سکوت وہ کہ صدا اپنی لوٹ آتی ہے
ادھر کہاں کسی کی ہم صدا تلاش کریں
ملے گا گھر میں سرء طور کی نہیں حاجت
جو لوگ اپنے دلوں میں خدا تلاش کریں
جو مانگنی ہے دعا تو پھر آ و ہم عابد
قبول ہو جو ،وہ حرفء دعا تلاش کریں