استاد محترم @ الف عین صاحب
امجد علی راجا صاحب
@ خلیل الرحمان صاحب
ریحان قریشی صاحب

بیاد استاذی قبلہ محمود صاحب

ضروری تھا اسے جانا ،مکان چھوڑ گیا
مگر مکین وہ ان مٹ نشان چھوڑ گیا

وہ بن کے بادءصبا آیا اجڑے گلشن میں
کھلا کے پھول سبھی گلستان چھوڑ گیا

غروب تو ہو گیا ہے مگر یہ کیا کم ہے
نجوم سے وہ بھرا آسمان چھوڑ گیا

بڑا ہنر تھا اسے پر تھا بے غرض کتنا
بنا کے لعل و گہر وہ جہان چھوڑ گیا

سفر سبھی کے بہت یادگار ہیں لیکن
وہ پر بہار نئی داستان چھوڑ گیا

جو زندگی کی کڑھی دھوپ میں رہا سایہ
ہر آنکھ نم ہے وہی سائبان چھوڑ گیا

خاکسار
 

الف عین

لائبریرین
ضروری تھا اسے جانا ،مکان چھوڑ گیا
مگر مکین وہ ان مٹ نشان چھوڑ گیا
///ٹھیک
وہ بن کے بادءصبا آیا اجڑے گلشن میں
کھلا کے پھول سبھی گلستان چھوڑ گیا
///"سبھی گلستان " کی روانی متاثر ہے

غروب تو ہو گیا ہے مگر یہ کیا کم ہے
نجوم سے وہ بھرا آسمان چھوڑ گیا
///غروب تو ہو گیا ہے" روانی نہیں ۔ "ہ پیش گیا" کی وجہ سے ۔ الفاظ بدل دیں
بڑا ہنر تھا اسے پر تھا بے غرض کتنا
بنا کے لعل و گہر وہ جہان چھوڑ گیا
///اسے ہنر تھا۔۔۔ یہ کیا محاورہ ہے؟

سفر سبھی کے بہت یادگار ہیں لیکن
وہ پر بہار نئی داستان چھوڑ گیا
///سمجھ نہیں سکا

جو زندگی کی کڑھی دھوپ میں رہا سایہ
ہر آنکھ نم ہے وہی سائبان چھوڑ گیا
///کڑی؟ خیال خوب ہے لیکن الفاظ مکمل بیان نہیں کر پا رہے ہیں
 
مہربانی سر
ضروری تھا اسے جانا ،مکان چھوڑ گیا
مگر مکین وہ ان مٹ نشان چھوڑ گیا
///ٹھیک
وہ بن کے بادءصبا آیا اجڑے گلشن میں
کھلا کے پھول سبھی گلستان چھوڑ گیا
///"سبھی گلستان " کی روانی متاثر ہے

غروب تو ہو گیا ہے مگر یہ کیا کم ہے
نجوم سے وہ بھرا آسمان چھوڑ گیا
///غروب تو ہو گیا ہے" روانی نہیں ۔ "ہ پیش گیا" کی وجہ سے ۔ الفاظ بدل دیں
بڑا ہنر تھا اسے پر تھا بے غرض کتنا
بنا کے لعل و گہر وہ جہان چھوڑ گیا
///اسے ہنر تھا۔۔۔ یہ کیا محاورہ ہے؟

سفر سبھی کے بہت یادگار ہیں لیکن
وہ پر بہار نئی داستان چھوڑ گیا
///سمجھ نہیں سکا

جو زندگی کی کڑھی دھوپ میں رہا سایہ
ہر آنکھ نم ہے وہی سائبان چھوڑ گیا
///کڑی؟ خیال خوب ہے لیکن الفاظ مکمل بیان نہیں کر پا رہے ہیں
مہربانی سر جزاک اللہ۔
کھلا کے پھول نئے گلستان چھوڑ گیا

سر یہ بہتر ہے
بڑا ہنر تھا کی جگہ کیا مناسب ہے سر ۔۔۔
 
Top